غلام فرید صابری کی 31 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
نعتیہ قوالی میں نئی جدتیں متعارف کروانے والے غلام فرید صابری قوال کی 31 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
سن 1930 میں مشرقی پنجاب میں پیدا ہونے والے غلام فرید صابری نے قیام پاکستان کے بعد خاندان سمیت ہجرت کر کے کراچی میں سکونت اختیار کی۔
موسیقی کی ابتدائی تعلیم اپنے والد استاد عنایت حسین صابری سے حاصل کی اور پہلی پرفارمنس پیر مبارک شاہ کے سالانہ عرس میں 11 برس کی عمر میں دی۔
غلام فرید صابری نے پہلی قوالی سن 1958 میں ریکارڈ کروائی۔ بعد میں انکے چھوٹے بھائی بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئے اور صابری برادران کے نام سے اس جوڑی نے 70 اور80 کے عشرے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
صابری برادران نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔ وہ جب اپنے فن کا مظاہرہ کرتے تو سننے والوں پر گویا سحر طاری ہوجاتاتھا۔ 1975 میں گائی قوالی تاجدار حرم نے شہرت کو دوام بخشا۔
قوالی میں اپنے جداگانہ انداز کی بناء پر غلام فرید صابری آج بھی شائقین قوالی کے ذہنوں پر نقش ہیں۔ ایک دور میں ان کے آڈیو کیسٹس کی ریکارڈ فروخت ہوتی تھی۔غلام فرید صابری اور مقبول صابری نے فلموں کے لئے بھی یادگار قوالیاں ریکارڈ کروائیں۔
5اپریل سن 1994 کو علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔ قوالی کی تاریخ غلام فرید صابری اور ان کے خانوادے کے بغیر ادھوری تصورکی جائیگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غلام فرید صابری
پڑھیں:
ہولی نہیں منائی تو عید کیوں منائی؛ مسلمان سے شادی کرنے والی سوارا بھاسکر کو دھمکیاں
بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سوارا بھاسکر نے شوہر فہد احمد اور بیٹی رابعہ کے ساتھ عید کی خوشگوار تصاویر شیئر کیں جس سے ہندو انتہاپسند جل بھن کر رہ گئے۔
سوارا بھاسکر نے مسلم سیاست دان کے بیٹے فہد احمد نے 16 فروری 2023 کو شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
اداکارہ نے ایک خوبصورت کیپشن کے ساتھ عید کے موقع پر اپنی فیملی کے ساتھ کچھ دلکش تصاویر شیئر کیں۔
جسے جہاں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا وہیں انتہاپسندوں نے روایتی نفرت آمیز کمنٹس کیے۔
ہندو انتہاپسندوں جن میں زیادہ تر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ورکز شامل تھے۔ سوارا بھاسکر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ہندوتوا کے جنونیوں نے سوارا بھاسکر کو مسلمان سے شادی کرنے کے بعد اپنا مذہب بھول جانے کا طعنہ بھی دیا۔
ہندو صارفین نے لکھا کہ جب ہولی آئی تھی تو شوہر فہد احمد نے رنگ لگا کر ہولی نہیں منائی تھی تو آپ کو کیا ضرورت تھی عید منانے کی۔
ہندوتوا کے جنونیوں نے اداکارہ کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
یاد رہے کہ چند دو ہفتے قبل ہی سوارا بھاسکر نے ہولی کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ ہولی کے رنگ لگائے ہوئے تھیں۔
تاہم انتہاپسندوں نے کمنٹس کیے کہ مسلم شوہر فہد احمد نے رنگ کیوں نہیں لگایا؟ کیا وہ ہولی نہیں منا رہے ہیں۔
جس پر سوارا بھاسکر نے انتہاپسندوں کو کرارا جواب بھی دیا تھا۔