خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی رکن صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل کی جانب سے توجہ دلاؤنوٹس کے تحت اسمبلی کو بتایا گیا کہ گھریلو صارفین سوئی گیس کو پلاسٹک تھیلیوں میں جمع کرلیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا بھر میں اور بالخصوص پشاور میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی عدم فراہمی پر سوئی گیس کو پلاسٹک شاپرز میں جمع کرنے کا معاملہ صوبائی اسمبلی میں اٹھالیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کو اس معاملے پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی رکن صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل کی جانب سے توجہ دلاؤنوٹس کے تحت اسمبلی کو بتایا گیا کہ گھریلو صارفین سوئی گیس کو پلاسٹک تھیلیوں میں جمع کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد لوڈشیڈنگ کے اوقات میں مذکورہ گیس کو استعمال میں لایا جاتا ہے، شاپرز میں ایک بڑے سائز کے سلینڈر سے کئی گنا زیادہ مقدار میں گیس بھری جاتی ہے۔ ریحانہ اسماعیل نے کہا کہ پلاسٹک تھیلیوں میں جمع گیس گھروں کی چھتوں،گیراج یا بالکونی میں رکھی جاتی ہے جو صرف اس گھر کےلیے ہی نہیں بلکہ پڑوس کے تمام گھروں کو انتہائی خطرناک صورت حال میں ڈالنے اور خودکش دھماکے کے مترادف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کارروائی کرے، توجہ دلاؤنوٹس کے جواب میں وزیر قانون آفتاب عالم نے جواب دیا کہ ضلعی انتظامیہ نے دسمبر میں نوٹیفکیشن جاری کیا تھا اور شاپنگ بیگز میں سوئی گیس بھرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے دفعہ 144 بھی نافذ ہےاور مختلف کولیکشن پوائنٹس پر ریڈ بھی کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے آگاہی ضروری ہے۔ صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ ہمارے جنوبی اضلاع میں 50 فیصد سے زائد گیس کی پیداوار ہو رہی ہے لیکن اس کے باوجود گیس مینجمنٹ کے نام پر ہمارے شہریوں کو ضرورت کے مطابق سوئی گیس فراہم

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا نے کہا کہ سوئی گیس گیس کو

پڑھیں:

خیبر پختونخوا: 1 لاکھ 12 ہزار کلو سے زائد غیر معیاری اشیاء تلف

— فائل فوٹو

خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی نے 1 لاکھ 12 ہزار کلو سے زائد غیر معیاری اشیاء کو تلف کر دیا۔

خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی نے رمضان المبارک میں صوبے میں خوراک کے کاروبار سے جڑے معالات کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی، ضبط شدہ ممنوعہ چائنہ سالٹ میں خورد برد کا انکشاف

خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی کے افسران کی ضبط شدہ ممنوعہ چائنہ سالٹ میں خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ماہِ صیام کے دوران صوبے بھر میں خوراک کے کاروبار سے وابستہ 10 ہزار 112 معائنے کیے۔

مختلف کارروائیوں میں1 لاکھ 12 ہزار 5 سو 95  کلو غیر معیاری اشیاء تلف کرنے کے علاوہ مختلف نوعیت کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • عید گزر گئی کارکن تیاری پکڑلیں، جنید اکبر
  • خیبرپختونخوا میں گیس پلاسٹک شاپرز میں جمع کرنے کا معاملہ، کریک ڈاؤن کی ہدایت
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاکم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • پنجاب میں کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی
  • خیبر پختونخوا: 1 لاکھ 12 ہزار کلو سے زائد غیر معیاری اشیاء تلف
  • عیدالفطر کے بعد اضافی کرایوں کیخلاف سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن
  • خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دفعہ 144 نافذ
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ