رفعت مختار(فائل فوٹو)۔

سابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اور موٹروے راجہ رفعت مختار کو ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اے تعینات کر دیا گیا ہے۔ 

راجہ رفعت مختار پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔ 

پولیس سروس گریڈ 20 کے وقار الدین سید ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تعینات کئے گئے ہیں۔ 

حال ہی میں گریڈ 22 میں ترقی پانے والے پولیس سروس آف پاکستان کے افسر عمران یعقوب منہاس کی خدمات کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ سندھ کے ایڈیشنل آئی جی کے عہدے سے واپس لے کر ان کا تبادلہ وزیراعظم انسپیکشن ٹیم ممبر کے طور پر کر دیا گیا ہے۔ 

گریڈ 22 میں ترقی پانے والے پولیس پاکستان پولیس سروس آف پاکستان کے افسر محمد شہزاد سلطان کی خدمات نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی میں منسٹر انسٹرکٹر کے طور پر برقرار رکھی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رفعت مختار پولیس سروس

پڑھیں:

کراچی؛ گاڑیاں چھیننے میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا ایک اور واقعہ

کراچی:

شہر قائد میں گاڑیوں کی چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آگیا۔
 

اے وی ایل سی پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر کو گرفتار کر کے مسروقہ کار برآمد کرلی ۔ گرفتار پولیس افسر اپنے بیٹے کے سولنگی کار لفٹنگ گینگ کو تحفظ فراہم کرتا تھا  جب کہ اس سے قبل بھی گاڑیوں کی چوری میں ملوث 2 پولیس اہلکار اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں۔ 

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے ملیر کینٹ تھانے میں تعینات سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی کو گرفتار کر کے شارع فیصل تھانے کی حدود سے چوری کی گئی مسروقہ کار برآمد کرلی ۔

ترجمان اے وی ایل سی پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ ماہ 30 مارچ کو اے وی ایل سی بلدیہ ڈویژن پولیس نے بدنام زمانہ بین الصوبائی کار سنیچر سولنگی گینگ کے 2 کارندوں قاسم عرف عامر اور شعیب عرف ایس کے کو مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کیا تھا، اس دوران سولنگی گینگ کا سرغنہ دانش سولنگی عرف میر دیگر 2 ساتھیوں نور خان اور فخر سمیت موقع سے فرار ہوگیا تھا ۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 27 مارچ کو فیروز آباد کے علاقے سے چھینی گئی ٹیوٹا کورولا کار اور اسلحہ برآمد کیا تھا ۔ برآمد کی گئی گاڑی ملزمان نے شہید ملت روڈ پر صبح سوا 8 بجے چھینی تھی اور اس دوران ملزمان نے کار میں سوار فیملی کو انتہائی بے دردی سے گھسیٹ کر اتارا تھا ۔

کار میں سوار فیملی نے اسلحہ بردار ملزمان کو دیکھ کر خوفزدہ ہو کر کار کے دروازے اور شیشے لاک کر لیے تھے اور ملزمان سے معافی کے ساتھ ساتھ واردات نہ کرنے کی التجائیں بھی کی تھیں۔

ترجمان کے مطابق مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ سولنگی گینگ کا سرغنہ ایک سابق فوجی اہلکار دانش سولنگی عرف میر ہے جو کہ ایک پولیس کے سب انسپکٹر کا بیٹا ہے جب کہ یہ گینگ ایک درجن سے زائد ملزمان پر مشتمل ہے۔

پولیس نے ملزمان کے اس انکشاف پر ملیر کینٹ تھانے میں تعینات پولیس افسر سب انسپکٹر محمد عرس سولنگی کو گرفتار کر کے شارع فیصل تھانے سے چوری کی گئی کار برآمد کرلی۔

واضح رہے کہ اس قبل بھی اے وی ایل سی پولیس کار چوری میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات
  • راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات
  • وزیراعظم کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج 2025 کے حوالے سے جائزہ اجلاس
  • صدر آصف علی زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ پر پولیس افسر گرفتار
  • جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی گرفتار
  • پنجاب پولیس کی افسر عائشہ بٹ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا
  • کراچی؛ گاڑیاں چھیننے میں حاضر سروس پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا ایک اور واقعہ
  • پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
  • پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز ، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا