Daily Pakistan:
2025-04-05@00:52:52 GMT

راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر اور آئی جی ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس راجا رفعت مختار  کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) تعینات کردیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے۔راجا رفعت مختار اس سے قبل آئی جی موٹروے پولیس کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر وقار الدین سید کو ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تعینات کردیا گیا ہے، وقار الدین سید اس سے قبل ایف آئی اے میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

سیکیورٹی فورسز کاضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،فائرنگ کے تبادے میں 2دہشتگرد ہلاک

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: راجا رفعت مختار ایف آئی اے

پڑھیں:

صدر آصف علی زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ پر پولیس افسر گرفتار

صدر آصف علی زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ پر پولیس افسر گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز

کراچی:(آئی پی ایس) صدر مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسٹیشن انویسٹی گیشن افسر (ایس آئی او) ابراہیم حیدری ابرار شاہ کے خلاف سکھن تھانے میں اے ایس آئی یعقوب کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمہ کے متن کے مطابق پولیس افسر ابرار شاہ نے 2 اپریل کو سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹ کی تھی، مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ابرار شاہ کی پوسٹ سے میری اور دیگر شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • راجا رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے تعینات
  • راجہ رفعت مختار ڈی جی ایف آئی اے، عمران یعقوب منہاس ممبر پرائم منسٹر تعینات
  • صدر آصف علی زرداری کیخلاف نازیبا پوسٹ پر پولیس افسر گرفتار
  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے
  • وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افسران کے تقرر و تبادلے
  • موٹروے پولیس کی عید کے موقع پر بھرپور کارروائیاں، زائد کرایہ وصولی پر مسافروں کو لاکھوں روپے واپس
  • پنجاب پولیس کی افسر عائشہ بٹ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا
  •  موٹروے پر گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق لڑکیوں کی شناخت نہ ہو سکی
  • لاہور: موٹروے حادثے میں جاں بحق دو لڑکیوں کی تاحال شناخت نہ ہو سکی