اسلام آباد:خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے اندر اختلافات سنگین صورت حال اختیار کرگئے ہیں اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رکن پارلیمنٹ اسد قیصر نے مرکزی قیادت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بیان کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ‏میں پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے حالیہ بیان کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے چیئرمین عمران خان کا مؤقف قوم کے سامنے لایا جائے، ہم وزیر اعلیٰ کے بیان کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں تاہم موجودہ حالات میں ایسی باتوں سے گریز کرنا، ملک اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے لیے ضروری سمجھتے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ ‏اس وقت ہماری ساری توجہ عمران خان اور دیگر بے گناہ قیدیوں کی رہائی پر مرکوز ہونی چاہیے، غیر ضروری بیانات کے ذریعے پارٹی کے اندرونی معاملات کو ہوا دے کر عمران خان کی رہائی کی جدوجہد کو کمزور نہیں کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں صوبے میں بہتر گورننس، امن و امان کی بحالی اور عمران خان اور دیگر بے گناہ اسیران کی رہائی کی جدوجہد پر مرکوز رکھیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما شہرام ترکئی نے بھی علی امین گنڈاپور کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کامؤقف قوم کے سامنے لایا جائے، ہم وزیراعلیٰ کے بیان کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، موجودہ حالات میں ایسے بیانات سے بانی چیئرمین کی تحریک کو نقصان پہنچے گا۔
شہرام تراکئی کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ بانی چیئرمین اور بے گناہ قیدیوں کی رہائی پر مرکوز ہونی چاہیے نہ کہ بیانات کے ذریعے پارٹی کے اندرونی معاملات کو ہوا دیا جائے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو چاہیے کہ وہ اپنی تمام ترتوانائیاں صوبے میں بہترحکمرانی، امن و امان کی بحالی پرمرکوز رکھے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی چیئرمین پی ٹی ا ئی نے کہا کہ کی رہائی

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کی بالآخر عمران خان سے ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزاعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل میں صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ان کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرسیف نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: کاٹلنگ واقعے کی تفصیلی انکوائری کی جائے گی، علی امین گنڈاپور

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور اور  بیرسٹرسیف کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ڈھائی گھنٹے جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی امورپر گفتگو ہوئی۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس حوالے سے اطلاعات یہ تھیں کہ خود عمران خان کچھ وجوہات کے سبب ان سے ملنا نہیں چاہ رہے تھے۔

مزید پڑھیے: شیر افضل مروت پی ٹی آئی میں واپس آنے کے لیے تیار، شرط بھی بتادی

دوسری جانب اڈیالا جیل کے اطراف سیکیورٹی سخت اور اضافی نفری بھی تعینات ہے۔ گزشتہ روز بھی پی ٹی آئی کے کچھ رہنماؤں نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سابق وزیرِاعظم عمران خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی میں اختلافات، اسد قیصر اور وزیراعلیٰ گنڈاپور آمنے سامنے
  • اسد قیصر کا علی امین گنڈاپور کو مشورہ
  • ’علی امین نے عمران خان سے صوبے میں تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی‘، ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین ہوگئے، اسد قیصر اور وزیراعلیٰ گنڈاپور آمنے سامنے
  • پی ٹی آئی میں اختلافات سنگین ہوگئے، اسد قیصر اور وزیراعلی گنڈاپور آمنے سامنے
  • بانی پی ٹی آئی سے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات 
  • بانی نے گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا
  • عمران خان سے جیل میں علی امین اور بیرسٹرسیف کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آ گئی
  • علی امین گنڈاپور کی بالآخر عمران خان سے ملاقات، پارٹی امور پر گفتگو