انسداد پولیو مہم، ضلع سکردو میں 38 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
ڈی ایچ او سکردو کے مطابق مہم کے دوران ضلع بھر میں 38280 پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، اس کے لئے 267 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، خارجی و داخلی راستوں پر 13 ٹرانزٹ پوائنٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن ریٹائرڈ عارف آحمد کی صدارت میں ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایس ایس پی سکردو کاچو ناصر عباس خان، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ آر ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اشرف خان، اسسٹنٹ کمشنر سکردو، اسسٹنٹ کمشنر روندو، اسسٹنٹ کمشنر گمبہ سکردو، ڈی آئی ایس سکولز سکردو، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او، ڈی ڈی سکردو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، اے ڈی ایل جی اینڈ آر ڈی شریک تھے۔ میٹنگ میں 21 سے 25 اپریل تک ہونے والی سال کی دوسری انسدادِ پولیو مہم کے لئے حفاظتی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ قائمقام ڈی ایچ او سکردو ڈاکٹر مظفر حسین نے شرکاء کو اس مہم کے حوالےسے کئے گئے انتظامات سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنے گفتگو میں کہا کہ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 38280 پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے، اس کے لئے 267 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، خارجی و داخلی راستوں پر 13 ٹرانزٹ پوائنٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اس کے علاوہ ضلع بھر میں 54 فکسڈ سینٹرز بھی قائم کے جارہے ہیں گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مہم کے
پڑھیں:
’ 77ہزار عازمین حج سے محروم رہ جائیں گے‘
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پرائیوٹ حج کوٹہ میں کمی کے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سعودی شرائط کی عدم تعمیل کے باعث پرائیویٹ حج کوٹے کا فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا جس پر وزیراعظم شہبازشریف نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔
اس حوالے سے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹرعطا الرحمان نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نجی حج آپریٹرز کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، 89 ہزار 801 کے کوٹے میں سے صرف 12ہزار 500 کی بکنگ کرائی گئی۔ نجی حج آپریٹرز کی وجہ سے77ہزار عازمین حج سے محروم رہ جائیں گے۔
شرکا کو بتایا گیا کہ سعودی عرب نے معاہدے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کر دیا ہے جس کے لیے وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج بکنگ کی ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کی تھی۔
پرائیویٹ حج آپریٹرز، سعودی وزارت، پاکستان حج مشن کے درمیان 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا تھا۔ حکومت نے ٹور آپریٹرزکو 10 جنوری سے رقم سعودی عرب منتقلی اجازت دی تھی، سعودی عرب نےعازمین کی سہولیات سے متعلق بکنگ ڈیڈلائن 14فروری رکھی تھی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ سعودی پالیسی پرعمل کیوں نہیں ہوا؟ کمیٹی 3 روز میں ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔
مزیدپڑھیں:امریکی مارکیٹ 5 سال کی کم ترین سطح پر، عالمی منڈی میں بھونچال