لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے نیو ٹاؤن تھانے اور ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا بغیر اطلاع اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مختلف شعبوں میں بہتری کے لیے متعدد احکامات جاری کیے گئے۔نیو ٹاؤن تھانے کے دورے میں مریم اورنگزیب نے تھانے کو سمارٹ پولیس اسٹیشن بنانے کی ہدایت جاری کی۔

انہوں نے تھانے میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (MIS) کی تنصیب، ٹوکن سسٹم کے آغاز، اور عوام کی رہنمائی کے لیے نشانات کی تنصیب کا حکم دیا۔ خواتین کے لیے علیحدہ اور بہتر انتظامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ہوا اور روشنی کی فراہمی، عمارت کی مرمت، رنگ و روغن اور داخلی راستوں کی صفائی کے اقدامات کی ہدایت بھی دی۔

(جاری ہے)

بعدازاں، سینئر صوبائی وزیر نے ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی وارڈ میں بستروں کی تعداد بڑھانے کے احکامات جاری کیے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چار میں سے دو بند آپریشن تھیٹرز کو فوری فعال کرنے کی بھی تاکید کی گئی تاکہ مریضوں کی سرجریز میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ہسپتال میں صفائی کی صورتحال، ادویات کی فراہمی، اور علاج معالجے کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مفت ادویات کی فراہمی کی ریکارڈنگ بند ہونے پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت دی کہ عوام کو واضح طور پر آگاہ کیا جائے کہ ادویات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

فارمیسی کے باہر ادویات کی تفصیل الیکٹرانک سکرین پر دکھانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مجموعی طور پر بہتر انتظامات پر ڈاکٹروں اور عملے کو شاباش دی گئی، جبکہ مریم اورنگزیب نے ہیلپ لائن اور ریکارڈنگ کے نظام پر عدم فعالیت پر متعلقہ عملے کو وارننگ جاری کی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی ہدایت انہوں نے جاری کی

پڑھیں:

مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمت سے متعلق وضاحت دیدی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کی ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے متعلق وضاحت دے دی۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ چڑیا گھر میں بڑوں کیلئے انٹری ٹکٹ 100 روپے ہی ہے اور 100 روپےمیں 98 فیصد چڑیا گھر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایکوریم کا ٹکٹ 200 اور ہولوگرام کا ٹکٹ 300 روپےالگ سے ہے، اس طرح چڑیا گھر دیکھنےکا مکمل پیکج 500 روپے ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے ایکوریم کے ساتھ ملا کر 300 روپے کے ٹکٹ خریدےتھے اور  بعض لوگوں نے ایکوریم اور ہولوگرام کو ملا کر 500 والے ٹکٹ خریدے تھے، اس طرح یہ غلط فہمی پیدا ہو گئی کہ چڑیا گھرکا ٹکٹ 300 یا 500 ہوگیا ہے۔

حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ایکوریم اور ہولوگرام کے ٹکٹوں کیلئے الگ ونڈوز بنا دی ہیں، سسٹم ٹھیک کر دیا ہے، اب غلط فہمی نہیں ہوگی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو، بڑا سانحہ ٹل گیا: مریم اورنگزیب
  • مریم اورنگزیب کا تھانہ نیو ٹاؤن اور ہولی فیملی اسپتال کا اچانک دورہ
  • جدید ٹیکنالوجی سے ادویات و علاج کی سہولت عوام کی دہلیز پر پہنچائیں گے،صحت کے شعبے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال
  • جنگلات میں تھرمل امیجنگ سے نگرانی اور رات کا گشت شروع کر دیا: مریم اورنگزیب
  • چڑیا گھر  انٹری فیس 100 ،  ہولوگرام کا ٹکٹ 300 کا الگ  ہے: مریم اورنگزیب 
  • کراچی: بلدیہ ٹاؤن سے گرفتار کار لفٹر ملیر کینٹ تھانے کا سب انسپکٹر نکلا
  • صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمتوں پر وضاحت
  • مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمتوں پر وضاحت دیدی
  • مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمت سے متعلق وضاحت دیدی