UrduPoint:
2025-04-05@01:07:52 GMT

ذولفقارعلی بھٹوجونیئر نے دادا کی نایاب ویڈیو شیئرکردی

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

ذولفقارعلی بھٹوجونیئر نے دادا کی نایاب ویڈیو شیئرکردی

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)حال ہی میں سیاست میں انٹری دینے والے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنے دادا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر ان کے بنگلا دیشی پارلیمنٹ سے آخری خطاب کی ویڈیو شیئر کر کے یادیں تازہ کر دیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے ہم نام پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے طویل پوسٹ، تصاویر و ویڈیوز شیئر کر کے اپنے دادا کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستانی عدلیہ، پاکستانی جمہوریت اور ایک تاریخی ترمیمی ریاستی پالیسی کے آغاز میں 4 اپریل کا دن ایک المیہ ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستانی تاریخ میں واحد شخص تھے جنہوں نے اپنی گرجدار شخصیت سے ایک عام پاکستانی کو دنیا بھر میں اپنے آپ پر یقین کرنا سکھایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قربانی کا بکرا بناکر ایک ٹوٹا ہوا ملک سونپا گیا۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے مطابق فلسطین سے لے کر انڈونیشیا تک ایشیائی اقوام کے ساتھ شہید بھٹو کی محبت اور یک جہتی پاکستان کی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنے دادا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں انہیں بنگلا دیشی پارلیمنٹ سے آخری بار خطاب کرتے ہوئے سن سکتے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شہید ذوالفقار علی بھٹو

پڑھیں:

بلاول بھٹو زرداری کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پرخراجِ عقیدت پیش

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو  کی 46 ویں برسی پر  زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج بھی پاکستان کے عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، ذوالفقار علی بھٹو وہ رہنما تھے جنہوں نے 1971 کے سانحے کے بعد شکست خوردہ قوم کو مایوسی کی راکھ سے نکالا اور اسے نئی زندگی بخشی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بھٹو نے نہ صرف بکھری ہوئی مملکت کو سنبھالا بلکہ عوام کے حوصلے بلند کر کے پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا، شہید بھٹو کی سفارتی بصیرت نے بھارت کی قید سے جنگی قیدیوں کی واپسی ممکن بنائی اور شملہ معاہدے کے تحت پانچ ہزار مربع میل کا علاقہ واپس حاصل کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے معیشت، زراعت اور صنعت میں انقلابی اصلاحات کیں، محنت کش طبقے کو بااختیار بنایا اور انہیں ان کے حقوق دلوائے، پاکستان کو ایک ترقی پسند اور متفقہ آئین دینا بھی شہید بھٹو کا تاریخی کارنامہ ہے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ایٹمی ٹیکنالوجی کے لیے بنیاد رکھنے کی خدمات نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، شہید بھٹو ایک ہمہ گیر لیڈر تھے جن کی سیاسی بصیرت، قیادت اور عوامی خدمت آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بریڈفورڈ میں ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کی تقریب
  • بھٹو کی برسی؛ پاکستان کو رول ماڈل مسلم ملک بنائیں گے
  • وزیراعظم کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت
  • ذولفقار علی بھٹو جونیئر نے دادا کی نایاب تصاویر شیئر کر دی
  • ذوالفقار جونیئر کی سیاست میں انٹری، آج پہلا جلسہ لاڑکانہ میں ہوگا
  • ذولفقار علی بھٹو جونیئر نے دادا کی نایاب ویڈیو شیئر کر دی
  • بھٹو کی 46 ویں برسی، بلاول کا پاکستان کو رول ماڈل بنانے کا عزم
  • بلاول بھٹو زرداری کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پرخراجِ عقیدت پیش
  • ذوالفقار علی بھٹو شہید کا مشن جاری رکھیں گے، صدر زرداری کا برسی پر پیغام