سیالکوٹ کے علامہ اقبال چوک پر ایک معمر خاتون راستہ بھول گئیں اور پریشانی کے عالم میں سڑک پر نصب 15 پینک بٹن دبا دیا۔ سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کے ذریعے خاتون کو دیکھا اور انہیں تسلی دی، جبکہ فوری طور پر پولیس کو موقع پر بھیجا۔ پولیس نے خاتون کو حفاظتی تحویل میں لے کر ان کے اہلخانہ کی تلاش شروع کی اور بالآخر انہیں بحفاظت اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔ ترجمان کے مطابق، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نصب کیے گئے 15 پینک بٹن شہریوں کے لیے معاون ثابت ہو رہے ہیں۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً 15 پر اطلاع دیں۔  

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی: گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی

سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ سندھ سوسائٹی لال مدرسے کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔

لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

ایس ایچ او سہراب گوٹھ سہیل خاصخیلی نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 25 سالہ غزالہ زوجہ آصف کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔

تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانسہرہ: پسند کی شادی کرنے پر خاتون اور اس کی 16 ماہ کی بیٹی کو قتل کردیا گیا
  • غیرت کے نام پر سفاکیت! 7 ماہ کی حاملہ بیوی اور 2معصوم بچوں کو زندہ جلا دیا
  • پنجاب پولیس کی گاڑیاں بلٹ پروف کردی گئیں
  • شیخوپورہ: بھائی نے پسند کی شادی پر بہن کو قتل کر دیا
  • کراچی: گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی
  • ایمبولینس کی ٹکر سے خاتون شدید زخمی، ہسپتال منتقل کردیا گیا
  • پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
  • پنجاب پولیس کی خاتون افسر کا عالمی اعزاز ، پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا
  • لاہور میں خاتون کے قتل کا معمہ حل، آشنا سمیت دو ملزمان گرفتار