پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے لیے پورازورلگایاگیا،علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے لیے پورازورلگایاگیا،دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرناہوں گے، دہشت گردی کا حل مذاکرات کے ذریعے نکل سکتا ہے ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپورنے کہاکہ اپنے شہریوں کو تحفظ دیناہماری ذمہ داری ہے، کئی بار کہہ چکاہوں کہ افغانستا کے ساتھ مذاکرات کئے جائیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عمران خان سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیلئے آمادہ ،علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو مذاکرات کا ٹاسک دیدیا
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف کو سٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دیدیا،علی امین گنڈاپور اور مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ڈھائی گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں سٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات اور پارٹی کے اندرونی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ جیل میں ہونے والی ڈھائی گھنٹے ملاقات کا محورسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا اور علی امین گنڈاپور، بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی عمران کو قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کھلے ماحول میں فری ٹائم کے ساتھ کرائی گئی۔ اس کے علاوہ علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور بیرسٹر سیف کوسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایات کیں کہ جب تک مذاکرات میں کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوتی اسے راز میں رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے صوبائی معاملات پربھی بانی پی ٹی آئی کو بریف کیا اور ملاقات میں قیادت پر سوشل میڈیا پرجاری تنقید بھی زیر بحث آئی جبکہ ملاقات میں اداروں سے ٹکراو¿ کی پالیسی پر نظرثانی پر بھی بات ہوئی۔ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کاکہنا تھا کہ میری ذاتی کوئی دشمنی نہیں ہے۔سٹیبلشمینٹ کے ساتھ پاکستان کے مفاد میں میں چلوں گا۔ ذرائع کے مطابق بانی نے دونوں رہنماو¿ں سے بار بار کہا کہ ذاتی پسند اور نا پسند کو بیچ میں نہیں لاو¿ں گا اگر سٹیبلشمینٹ بات کرنے کو تیار ہے تو ہونی چاہیے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ایک اور ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطاق سٹیبلشمینٹ سے ہونے والے غیر رسمی مذاکرات میں تاحال کوئی حل نہیں نکلا جبکہ علی امین گنڈا پور جو کوشش کررہے ہیں یا امریکی پاکستانی جو ملے ہیں ان کی طرف سے بھی ابھی تک کوئی ختمی جواب نہیں آیا۔ ذرائع کامزید کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کو پاکستانی سٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ حکام اور امریکہ سے آئے پاکستانی ڈاکٹرز کے درمیان ہونے والی ملاقات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کی اندرونی لڑائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فضول لڑائی جھگڑے میں توجہ بٹتی ہے۔ انہوں نے علی امین گنڈاپور کو یہ بھی کہا کہ وزیراعلی کا جو کردار ہے وہ ادا کریں۔ بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کے پارٹی صدر جنید اکبر پر زیادہ بات نہیں کی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی۔