Daily Ausaf:
2025-04-05@01:16:56 GMT

انمول بلوچ نے شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے حالیہ دنوں میں اپنی شادی کے بارے میں پھیلنے والی افواہوں پر آخرکار ردعمل دیا ہے۔

چند ہفتوں سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر ان کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں، مگر اداکارہ نے اس بارے میں اب تک خاموشی اختیار رکھی تھی۔

انمول بلوچ کا جواب حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں سامنے آیا، جب ندا یاسر کے مارننگ شو ”گڈ مارننگ پاکستان“ میں سارہ خان اور معروف گلوکار فلک شبیر بطور مہمان شریک ہوئے۔

اس دوران ندا یاسر نے انمول بلوچ کا نام نئی شادی شدہ جوڑوں کی فہرست میں شامل کیا، جس پر فلک شبیر نے انہیں مبارکباد دی۔ اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد، انمول بلوچ کے مداحوں میں تشویش پھیل گئی کہ آیا اداکارہ نے واقعی شادی کر لی ہے۔

چند رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ انمول بلوچ کی شادی عید الفطر کے فوراً بعد متوقع ہے۔ تاہم، ان تمام افواہوں کو ختم کرنے کے لیے انمول بلوچ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا، ”میری ابھی شادی نہیں ہوئی، اور جب صحیح وقت آئے گا، میں خود اپنے مداحوں اور انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کروں گی۔“

انہوں نے مزید کہا، ”یہ تمام افواہیں جھوٹی ہیں اور براہ کرم آن لائن دیکھی جانے والی باتوں پر یقین نہ کریں۔ میں آپ سب کی محبت اور حمایت کی واقعی قدر کرتی ہوں۔“

انمول بلوچ نے اس وضاحت کے ساتھ اپنی شادی سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے اور کہا کہ وہ اپنے مداحوں کو شادی کی خبر خود دیں گی۔

View this post on Instagram

A post shared by Lollywoodsparkoffical_ (@lollywoodsparkofficial_)


مزیدپڑھیں:شہزادی کیٹ مڈلٹن نے عید الفطر پر پاکستانی ڈیزائنر کا لباس پہن لیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: انمول بلوچ نے

پڑھیں:

امریکا کا اسرائیل پر تنقید کرنے والے غیر ملکی طلبہ کو ویزا نہ دینے کا فیصلہ 

واشنگٹن: امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند غیر ملکی طلبہ کے لیے ویزا لینا مزید مشکل ہونے والا ہے، کیونکہ امریکی حکومت نے اسٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے سخت اسکریننگ کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تمام امریکی سفارتخانوں کو ویزہ درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا مواد کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ فیصلہ امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے 31 اگست 2024 کے درمیان اسٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنے والے تمام افراد کی سوشل میڈیا سرگرمیاں اسکین کی جائیں گی۔ 

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی درخواست گزار نے فلسطین کے حق میں یا اسرائیل کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہوگی، تو اس کی ویزا درخواست مسترد ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت امریکی حکومت یا اسرائیل کے خلاف تنقید کرنے والے غیر ملکی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سفارتخانے ویزا درخواست گزاروں کی تفصیلات فراڈ کی روک تھام کرنے والے یونٹ کو فراہم کریں گے، جو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی اسکروٹنی کرے گا۔

امریکا میں اسرائیل کے خلاف بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اکتوبر 2023 میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے کے بعد، فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے والے طلبہ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کم عمر اداکارہ عینا آصف کی بھی مبینہ ویڈیو آگئی، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
  • انمول بلوچ کا شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل سامنے آگیا
  • دانانیر مبین نے احد رضا میر سے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی
  • احدرضا میر سے شادی: دنانیرمبین نے خاموشی توڑ دی
  • دنانیر مبین نے احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
  • زینت امان کا امیتابھ کیساتھ ’سمندر میں نہا کر‘ کی شوٹنگ سے متعلق حیران کن انکشاف
  • ہولی نہیں منائی تو عید کیوں منائی؛ مسلمان سے شادی کرنے والی سوارا بھاسکر کو دھمکیاں
  • علیحدگی افواہوں کے درمیان ایشوریا اور ابھیشیک کا ’’کجرا رے‘‘ پر ڈانس، ویڈیو وائرل
  • امریکا کا اسرائیل پر تنقید کرنے والے غیر ملکی طلبہ کو ویزا نہ دینے کا فیصلہ