ذولفقار علی بھٹو جونیئر نے دادا کی نایاب ویڈیو شیئر کر دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر اور شہید ذوالفقار علی بھٹو — فائل فوٹو
حال ہی میں سیاست میں انٹری دینے والے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنے دادا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر ان کے بنگلا دیشی پارلیمنٹ سے آخری خطاب کی ویڈیو شیئر کر کے یادیں تازہ کر دیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے ہم نام پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے طویل پوسٹ، تصاویر و ویڈیوز شیئر کر کے اپنے دادا کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ پاکستانی عدلیہ، پاکستانی جمہوریت اور ایک تاریخی ترمیمی ریاستی پالیسی کے آغاز میں 4 اپریل کا دن ایک المیہ ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستانی تاریخ میں واحد شخص تھے جنہوں نے اپنی گرجدار شخصیت سے ایک عام پاکستانی کو دنیا بھر میں اپنے آپ پر یقین کرنا سکھایا۔
انہوں نے لکھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو قربانی کا بکرا بناکر ایک ٹوٹا ہوا ملک سونپا گیا۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے مطابق فلسطین سے لے کر انڈونیشیا تک ایشیائی اقوام کے ساتھ شہید بھٹو کی محبت اور یک جہتی پاکستان کی تاریخ میں یاد رکھی جائے گی۔
میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیاست میں آنے کی تصدیق کے بعد پہلا بیان جاری کردیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر پارٹی چیئرمین موجودہ بلاول بھٹو زرداری نے پیغام جاری کر دیا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنے دادا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں انہیں بنگلا دیشی پارلیمنٹ سے آخری بار خطاب کرتے ہوئے سن سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو جونیئر شہید ذوالفقار علی بھٹو ذوالفقار علی بھٹو کی علی بھٹو جونیئر نے
پڑھیں:
بریڈفورڈ میں ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کی تقریب
پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم اور پارٹی کے بانی قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 46ویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
اس موقع پر پارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز حاجی چوہدری کرامت حسین کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد برسی کی تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ پیپلز پارٹی بریڈفورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور کی صدارت میں ہونے والی اس تقریب کی نظامت کے فرائض پیپلز پارٹی بریڈفورڈ کے سیکرٹری جنرل چوہدری حق نواز نے انجام دیے۔
تقریب سے سابق وزیر حکومت آزاد کشمیر راجہ شوکت خالق، سابق لارڈ مئیر بریڈفورڈ راجہ غضنفر خالق، سابق لارڈ میئر بریڈفورڈ رنگزیب چوہدری، پیپلز پارٹی برطانیہ کے انفارمیشن سیکرٹری زاہد مغل، سینئر رہنما سردار عبدالرحمن خان، تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے بانی راجہ نجابت حسین، ملک رحمت اعوان اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی سیاسی، عوامی اور دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مقررین نے کہا کہ بھٹو شہید نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھ کر عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کی اور ’روٹی، کپڑا اور مکان‘ کا نعرہ دیا، جو آج بھی پسے ہوئے طبقے کی نمائندگی کرتا ہے۔
رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ بھٹو شہید نے پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین دیا اور ملک کو ایک نئی سمت میں گامزن کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملک و قوم کےلیے جو قربانیاں دی ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
رہنماؤں نے مزید کہا جب بھی قربانیوں کا ذکر ہوگا تو شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر شہید بے نظیر بھٹو تک اس خاندان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، کارکنوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے بانی قائد کے نظریات اور مشن کو جاری رکھے گی اور عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔
تقریب کے اختتام پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی۔ اس کے علاوہ ذوالفقار علی بھٹو شہید، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور دیگر مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔