سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے والے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم سمیت 3 ایجنٹس گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے والے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم سمیت 3 ایجنٹس گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم سمیت 3 ایجنٹس کو گرفتارکر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق ایف آئی اے گجرانوالہ زون نےسمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹس کو گرفتارکرلیا۔ملزمان کی شناخت محمد عمران، محمد تنویر اور غلام غوث کے نام سے ہوئی۔ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزم محمد عمران نے شہریوں کو سمندر کے راستے اسپین بھجوانے کے لیے 72 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے۔ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر موریطانیہ سے اسپین سمگل کی کوشش کی۔شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کر دیا اور واپس پاکستان آگئے۔
گرفتار ملزم محمد تنویر سال 2019 سے اشتہاری اور نام ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز میں شامل ہے۔ملزم کے خلاف متعدد شہریوں کو ترکی کے راستے یورپ بھجوانے کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم غلام غوث نے شہری کو غیر قانونی طریقے سے یونان بھجوانے کی غرض سے 17 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے۔گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے سمیت 3 ایجنٹس
پڑھیں:
شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کاروائی،3 مطلوب دہشت گرد گرفتار
شہر قائد میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منصوبہ بندی کرنے والے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو کورنگی سے گرفتار کرلیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے، اس کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت انعام اللہ، نعیم اللہ اور طائب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق مبینہ طور پر کالعدم تنظیم حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، ملزمان ماضی میں خیبر پختونخوا میں مختلف دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد حالیہ دنوں میں کراچی منتقل ہو کر دوبارہ اپنے نیٹ ورک کو فعال کر رہے تھے اور شہر میں ممکنہ تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے، جہاں ان سے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے ایک بڑا سانحہ رونما ہونے سے بچا لیا، کارروائی کے دوران گرفتار دہشت گردوں سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں، جن کی روشنی میں مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔