Daily Mumtaz:
2025-04-05@00:48:19 GMT

انمول بلوچ کا شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

انمول بلوچ کا شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل سامنے آگیا

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی شادی کے حوالے سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر بالاخر خاموشی توڑ دی۔

پچھلے چند ہفتوں سے انمول بلوچ کی شادی کے بارے میں مسلسل قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، لیکن اداکارہ نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔ اب انمول بلوچ کی شادی کا تبصرہ ایک ٹی وی شو میں آیا، جہاں حالیہ دنوں میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی مشہور شخصیات کو مبارکباد دی جارہی تھی۔

ندا یاسر کے مارننگ شو میں سارہ خان اور معروف گلوکار فلک شبیر بطور مہمان شریک ہوئے جنہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔ اس دوران، ندا یاسر نے انمول بلوچ کا نام نئی شادی شدہ جوڑوں کی فہرست میں شامل کیا، جس پر فلك شبیر نے انہیں مبارکباد دی۔

View this post on Instagram

A post shared by Lollywoodsparkoffical_ (@lollywoodsparkofficial_)


نئے جوڑوں کو شادی کی مبارکباد دینے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس کے بعد انمول کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے کہ آیا اداکارہ واقعی شادی کر چکی ہیں جبکہ کچھ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ انمول کی شادی عید الفطر کے بعد ہوگی۔

ان تمام افواہوں کے بعد اب انمول بلوچ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ان تمام افواہوں کی تردید کردی ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے واضح کیا کہ ابھی ان کی شادی نہیں ہوئی ہے۔ اداکارہ نے لکھا ’میری ابھی شادی نہیں ہوئی اور جب وقت آئے گا تو میں خود اس خبر کو اپنے مداحوں اور انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ شیئر کروں گی، پیار کیلئے بہت شکریہ‘۔

انمول بلوچ کے اس بیان کی بعد ان کی شادی سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ رپورٹس میں بتایا جارہا تھا کہ انمول بلوچ جلد ہی ایک معروف سیاستدان کے بیٹے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انمول بلوچ کی شادی

پڑھیں:

’بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا‘، ڈکی بھائی کی اداکارہ پر جوابی تنقید

پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ بشریٰ انصاری کو نہیں جانتے۔

ڈکی بھائی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔

دوران شو میزبان نے ڈکی بھائی کو بشریٰ انصاری کا کلپ سنوایا جس میں انہوں نے یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پتہ نہیں کون سی مخلوق ہیں۔ یہ کلپ سننے کے بعد ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ میں بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا، مجھے ان کے بس چہرے سے معلوم ہے کہ یہ اداکارہ ہیں۔

ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ اداکار صرف احساسِ کمتری کا شکار ہیں، دنیا ٹی وی سے باہر آ چکی ہے آپ کسی کے بارے میں یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس کو کیوں دیکھا جا رہا ہے۔

یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ ’مجھے تو ان لوگوں کی بھی سمجھ نہیں آتی جو 20 سال سے ایک جیسے ڈرامے دیکھے جا رہے ہیں تو کیا اب میں ان کو گالیاں دینا شروع کر دوں اور یہ کہوں کہ ان میں عقل ہی نہیں ہے یہ بہت بری بات ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ٹی وی والے تمام لوگ ڈیڈ ہیں اور احساسِ کمتری کا شکار ہیں۔ یہ لوگ کچھ بھی نہیں کرتے، اگر میں یہ بات کہہ دوں تو ان کو برا لگے گا۔ ڈکی بھائی نے کہا کہ آپ کو روزانہ گھر سے گاڑی لینے آتی ہے، میک اپ کوئی اور کرتا ہے، اسکرپٹ کوئی اور لکھتا ہے آپ صرف ڈائریکٹر کے اشاروں پر ناچ رہے ہو‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہ کونسی مخلوق ہیں؟‘، اداکارہ بشریٰ انصاری بھی ڈیلی وی لاگرز کے خلاف بول پڑیں

انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ یہ کون لوگ ہیں ان کو کیوں دیکھا جا رہا ہے اور کون لوگ ان کو دیکھ رہے ہیں۔ ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ٹی وی فنکاروں کے ڈرامے دیکھنے والے کون ہیں، ٹی وی کا دور ختم ہو چکا ہے۔ مجھے تو آپ کی بھی سمجھ نہیں آتی ساس بہو کے ڈرامے چل رہے ہیں اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے‘۔

ڈکی بھائی کا کہنا تھا ٹی وی ڈیڈ وہ چکا ہے لوگ اب سوشل میڈیا پر آ رہے ہیں آپ بھی سوشل میڈیا پر آجائیں آپ کو کسی نے روکا نہیں ہے۔ انہوں نے ہانیہ عامر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ بروقت سوشل میڈیا پر آئیں اور لوگ ان کو دیکھتے ہیں ان کی سوشل میڈیا کی آڈینس ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے یوٹیوبرز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پتا نہیں کون سی مخلوق ہیں جو کروڑوں اربوں روپے کمارہے ہیں۔ ہم ایک الگ دنیا کے لوگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’فہد مصطفیٰ کون ہیں‘، فیملی وی لاگنگ کی مخالفت پر رجب بٹ کی اداکار پر تنقید

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ ایک دو یو ٹیوبرز کو ڈھونڈ رہی تھیں لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ ان یوٹیوبرز کو کہاں دیکھیں، اداکارہ نے بتایا کہ وہ یو ٹیوبرز کا کانٹینٹ دیکھ کر حیران ہوتی ہیں، انہیں تو بات بھی نہیں کرنی آتی۔ اور یوٹیوبرز سے زیادہ وہ انہیں دیکھنے والوں پر حیران ہوتی ہیں۔

اس سے قبل پروڈیوسر و اداکار فہد مصفطیٰ نے بھی ایک شو میں یو ٹیوبرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس کانٹینٹ نہیں ہے بلکہ سب اپنے خاندان ہی  کو یو ٹیوب پر بیچ رہے ہیں۔ حتیٰ کہ لوگ قبرستان تک کو نہیں چھوڑتے اور قبر پر جا کر لوگوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ یو ٹیوب پر اپنا گھر اور اپنا آپ نہیں بیچ سکتے۔

فہد مصفطیٰ کی تنقید پر یو ٹیوبر رجب بٹ نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفیٰ ایک سینئر کے ساتھ بیٹھ کر یہ بات کہہ رہے تھے کہ وہ اپنی فیملی فروخت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ آپ لوگوں کی فیملی فروخت کر سکتے ہیں۔  یوٹیوبر نے کہا کہ ڈراموں میں کام کیسے ملتا ہے یہ بات کسی سے چھپی ہوئی نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بشریٰ انصاری پاکستانی ڈرامے ڈکی بھائی رجب بٹ فہد مصطفی وی لاگنگ یو ٹیوبرز

متعلقہ مضامین

  • ’علی امین نے عمران خان سے صوبے میں تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی‘، ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • انمول بلوچ نے شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی
  • دانانیر مبین نے احد رضا میر سے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی
  • دنانیر مبین نے احد رضا میر سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
  • جس سے شادی کا یقین ہو، صرف اسے ڈیٹ کروں گی؛ مہوش کا یوزویندر کیساتھ تعلقات پر ردعمل
  • زینت امان کا امیتابھ کیساتھ ’سمندر میں نہا کر‘ کی شوٹنگ سے متعلق حیران کن انکشاف
  • نئی نازیبا ویڈیو لیک ہونے پر مناہل ملک کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا
  • ’بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا‘، ڈکی بھائی کی اداکارہ پر جوابی تنقید
  • ہولی نہیں منائی تو عید کیوں منائی؛ مسلمان سے شادی کرنے والی سوارا بھاسکر کو دھمکیاں