تھائی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لیے تھائی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی۔
تھائی لینڈ کی ٹیم آج پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف وارم اپ میچ سے اپنی تیاریوں کا آغاز کرے گی۔
ڈے اینڈ نائٹ میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے قومی ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، گورننس اور بجٹ پر مذاکرات ہوں گے
اسلام آباد:آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا وفد گورننس سے متعلق تکنیکی معاونت پر پاکستانی حکام سے فالو اَپ مذاکرات کرے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد پاکستان میں اگلے مالی سال کیلئے بجٹ سازی سے متعلق تخمینہ جات کا بھی جائزہ لے گا جس کے بعد بجٹ اہداف کو حتمی شکل دے کر جون کے پہلے عشرے میں اگلے مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پیر سے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا، آئی ایم ایف وفد کے موجودہ دورے کا مقصد اصلاحاتی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کی تکنیکی امداد کا حصول ہے۔
آئی ایم ایف وفد سال 2025-26 کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لے گا اور گورننس سے متعلق تکنیکی معاونت پر پاکستانی حکام سے فالو اپ مذاکرات کرے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفد آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس ریونیو اقدامات، اخراجات پر کنٹرول سے متعلق پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا اور بجٹ کو حتمی شکل دینے کےلیے آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ حکام سے مل کر تجاویز تیار کرے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا مزید بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔