میئر لندن کا پولیسنگ میں تاریخی فنڈنگ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لندن کے میئر صادق خان نے دارالحکومت میں علاقائی پولیسنگ کو مضبوط بنانے کے لیے 1.16 بلین پاؤنڈز کی تاریخ ساز فنڈنگ کا اعلان کر دیا۔
اس فنڈنگ سے 935 نئیبرہڈ پولیس افسران کے عہدے محفوظ ہوگئے ہیں جو پہلے خطرے میں تھے۔
علاوہ ازیں ماہرین کی ٹیموں جیسے فورینزکس اور کتوں کے سپورٹ یونٹ میں کی جانے والی ممکنہ کٹوتیوں کو بھی کم کردیا گیا ہے۔
میئر صادق خان نے اپنی مدت کے دوران اس حوالے سے کئی کامیابیوں کو سمیٹا ہے، انہوں نے سٹی ہال کی طرف سے میٹ پولیس کو ملنے والی امداد کو بھی دوگنا کردیا ہے۔
میئر لندن نے واضح کیا مذکورہ فنڈنگ پولیس افسران، عملہ اور ضروری ساز و سامان پر خرچ کی جائے گی تاکہ پولیس اپنے فرائض منصبی بہتر طور پر انجام دے سکے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بجلی کے نرخوں میں کمی؛ پنجاب حکومت وزیرِاعظم کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے؛ مریم نواز
راؤ دلشاد:وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف، وزیرِاعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم کو بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر خراجِ تحسین پیش کیا
وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے-تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی محمد نواز شریف اقتدار میں آئے، ملک کو بحرانوں سے نکالا اور عوام کو حقیقی ریلیف دیا۔بجلی کے نرخوں میں کمی عید کے موقع پر قوم کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے-گھریلو صارفین کئلیے7.41 روپے فی یونٹ اور صنعتوں کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے بہت بڑی سہولت ہے-وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی سے عوام دوستی، دور اندیشی اور معاشی بصیرت کا ثبوت دیا ہے۔بجلی کے نرخوں میں کمی ملکی معیشت اور صنعتوں کے فروغ کے لیے بھی ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ محض پالیسی نہیں بلکہ محمد نواز شریف اور انکی کی عوام دوست سے کمٹمنٹ کا اظہار ہے-مسلم لیگ ن دن رات عوام کو ریلیف دینے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے ویژن کے آگے بڑھا رہے ہیں-
چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار