فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی سے بھارت میں فسادات پھوٹ پڑیں گے، بھارتی فلمساز نے خبردار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی سے بھارت میں فسادات پھوٹ پڑیں گے، بھارتی فلمساز نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز
ممبئی (آئی پی ایس)بھارتی فلم ساز اور انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن (IFTDA) کے صدر اشوک پنڈت نے پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی پر شدید اعتراض کیا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں پنڈت نے کہا کہ فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی عوامی سطح پر شدید ردعمل کا باعث بنے گی اور پورا ملک اس پر ردعمل دے گا۔
بھارتی فلمساز نے پاکستانی اداکاروں کے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر تنقید کرتے ہوئے اسے ملک کے مفادات کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ کوئی پاکستانی فنکار بھارت پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت نہیں کرتا۔آرٹ سرحدوں کے پار نہیں جاتا کے نظریے کو انہوں نے رد کیا اور کہا کہ پاکستانی فنکاروں نے کبھی بھارتی فوجیوں یا شہریوں پر حملوں کی مذمت نہیں کی۔
پنڈت نے خبردار کیا کہ اگر فواد خان کی بالی ووڈ فلم میں واپسی ہوئی تو عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر احتجاج ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنیما ایمپلائز (FWICE) اور دیگر پروڈیوسر تنظیموں نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عا
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میں واپسی
پڑھیں:
بھارت میں 150 برس پرانے کنویں میں زہریلی گیس بھرنے سے 8 افراد ہلاک
مدھیہ پردیش(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے گاؤں کونڈاوت میں ایک المناک واقعے میں 8 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب وہ 150 سال پرانے کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس میں دم گھٹنے سے جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز اس وقت پیش آیا جب گاؤں والے گنگور تہوار کی مورتی وسرجن (مورتیاں بہانے کی رسم) کے لیے کنویں کی صفائی میں مصروف تھے۔(جاری ہے)
ابتدائی طور پر 5 افراد کنویں میں جمع کیچڑ نکالنے کے لیے اترے لیکن وہ اندر ہی دلدل میں پھنس گئے۔ انہیں بچانے کے لیے مزید 3 افراد کنویں میں اترے، تاہم کنویں میں موجود زہریلی گیس نے سب کی جان لے لی۔ریسکیو ٹیموں نے 4 گھنٹوں کی کوشش کے بعد تمام افراد کی لاشیں نکالیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، اور لوگوں میں خوف کی فضا قائم ہے۔ریاستی حکومت نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر جاں بحق فرد کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔