بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیانے والا مفرور ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
کراچی میں سادہ لوح شہریوں کوبیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے لوٹنے والے فراڈ کے مقدمات میں مفرورملزم منیرمہدی عرف گول گپا کو گرفتارکرلیا گیا۔
سولجربازارپولیس نے کارروائی کرتےہوئے سادہ لوح شہریوں کو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے لوٹنے والے فراڈ کے مقدمات میں مفرور ملزم منیر مہدی عرف گول گپا کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم نے ایکپسریس نیوز کو بتایا کہ گرفتار ملزم بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر عوام سے کروڑوں روپے لوٹ چکا ہے۔ گرفتار ملزم منیر گول گبا کے خلاف سولجربازار، فیروز آباد اور بلوچ کالونی تھانے میں مقدمات درج ہیں جن میں وہ مفرور تھا۔
مزید پڑھیں: بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹ گرفتار
گرفتار ملزم بیرون ملک جانے کے خواہشمند نوجوانوں کو سنہرے خواب دکھا کر کروڑوں روپے بٹور لیتا تھا اور رقم لینے کے بعد کئی ماہ تک ٹالنے کے بعد روپوش ہوجاتا تھا۔ گرفتار ملزم نے گزشتہ ڈیڑھ سے 2 سال کے دوران قطر،دبئی،آسٹریلیا ،کینیڈا اور امریکا بھیجنے کا جھانسہ دیا اورفی کس 15 سے 30 لاکھ روپے تک ایڈوانس کی مد میں وصول کئے۔ملزم نے متاثرین کوثبوت کے طورپرجعلی اسٹیمپ پیپرپرمعاہدے کیےاورجعلی چیک دیئے۔
متاثرہ افراد نے''منیر مہدی عرف گول گپا'' کیخلاف مختلف تھانوں میں فراڈ کی شکایات بھی درج کرائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منیر مہدی عرف گول گپا'' کی پوری ٹیم شہر میں سرگرم ہے جو کہ مختلف علاقوں سے سادہ لوح افراد کا شکار کرتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ منیر مہدی عرف گول گپا سے تفتیش میں کئی اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔ گرفتار ملزم اس سے قبل ایف آئی اے کے ہاتھوں بھی گرفتار ہوچکا ہے۔ملزم کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل میں بھی کئی درخواستیں ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھجوانے کا جھانسہ کروڑوں روپے گرفتار ملزم
پڑھیں:
اسلام آباد: دوپٹے سے پھندا لگا کر بیوی کو قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد میں دوپٹے سے پھندا لگا کر بیوی کو قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو دوپٹہ کا پھندا دیکر قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
بیان کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث ملزم اخلاق کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا، ملزم نے 28 مارچ 2025کو تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مقتولہ کو دوپٹے کا پھندہ دیکر قتل کر کے نعش گھر کے اندر پیٹی میں چھپا دی تھی۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔
پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم ( شوہر ) کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔