پشاور ہائیکورٹ: لاپتہ چار بھائیوں کے کیس کی فوری سماعت کی حکومتی درخواست مسترد
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے حیات آباد سے لاپتہ چار بھائیوں کے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔
قائمقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ کیس میں ایسی کیا ایمرجنسی ہے کہ ایڈوکیٹ جنرل آفس نے جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی۔
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ چونکہ کیس کے لیے کوئی تاریخ مقرر نہیں تھی، اس لیے درخواست دائر کی گئی۔ تاہم، عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست کس بنیاد پر دائر کی گئی ہے اور بعد ازاں اسے مسترد کر دیا۔
واضح رہے کہ حیات آباد پشاور سے گزشتہ سال چار بھائی لاپتہ ہوئے تھے جن کا کیس پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔
صوبائی حکومت نے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی تھی، تاہم عدالت نے اسے مسترد کر دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمران خان کی ملاقاتوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
عمران خان کی ملاقاتوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے عمران خان کی ملاقاتوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپریڈنٹ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 24 مارچ کو ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں کے بارے میں فیصلہ دیا تھا، جس کے مطابق منگل اور جمعرات کو ملاقات کرانا ضروری تھا۔ تاہم، جیل حکام نے اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا۔
شبلی فراز کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جیل حکام اور دیگر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے۔
سلمان اکرم راجہ اور شعیب شاہین نے شبلی فراز کی جانب سے درخواست دائر کی۔