سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق صدر پزشکیان کی فون کال کے دوران، دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کی مبارکباد بھی دی اور مختلف مشترکہ مفادات پر بات چیت کی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کی دراندازی کی شدید مذمت

یہ گفتگو دونوں ممالک کے درمیان حالیہ برسوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات کا حصہ ہے، جب 2023 میں دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

سعودی عرب نے حالیہ دنوں میں روس یوکرین جنگ بندی کے لیے امریکی ایما پر سہولت کاری بھی کی تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں سعودی عرب آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایران ایرانی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس یوکرین جنگ بندی سعودی عرب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مسعود پزشکیان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایران ایرانی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس یوکرین جنگ بندی سعودی ولی عہد مسعود پزشکیان

پڑھیں:

انسان تو انسان پینگوئنز بھی ٹرمپ کے ٹیرف سے محفوظ نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عائد کردہ نئے ٹیرف سے کرۂ ارض پر شاید ہی کوئی جگہ محفوظ رہی ہوگی کیوں کہ وہ اس میں جزائر بھی شامل ہیں جہاں انسان بھی آباد نہیں ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جزائر ہرڈ آئی لینڈ اور میکڈونلڈ آئی لینڈز پر بھی 10 فیصد ٹریف عائد کردیا ہے جو کہ قدرتی طور پر پینگوئنز کا محفوظ مسکن ہیں اور یہاں ان کے علاوہ کوئی موجود نہیں۔

انٹارکٹیکا کے قریب واقع آسٹریلیا کے زیر انتظام ان جزیروں میں انسانی آبادی بھی نہیں اور آخری بار 10 سال قبل کوئی انسان گیا تھا۔

علاوہ ازیں آسٹریلوی بیرونی علاقوں کوکوس آئی لینڈز، کرسمس آئی لینڈ اور نورفولک آئی لینڈ پر بھی 29 فیصد تک ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔

جس پر آسٹریلوی وزیراعظم نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جیسے بڑے ملک کو آخر ان چھوٹے اور غیر آباد جزیروں سے کس قسم کا تجارتی خطرہ ہوسکتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش
  • ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بن سلمان سے ایرانی صدر کی ٹیلی فونک گفتگو
  • چین نے گھبراہٹ میں بڑی غلطی کردی جسے وہ برداشت نہیں کرسکیں گے؛ ٹرمپ
  • امریکا جانا اب آسان ہوگیا ؟ ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا متعارف کرا دیا
  • سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کی خطے کی صورتحال پر بات چیت
  • انسان تو انسان پینگوئنز بھی ٹرمپ کے ٹیرف سے محفوظ نہیں
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا درآمدات پر ٹیرف کا اعلان
  • سلمان خان نے 37 سالہ کیرئیر کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • ایلون مسک نے ٹرمپ حکومت سے راہیں جدا کرلیں؛ امریکی اخبار کا دعویٰ