سمجھے منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانے کی کوششیں کی جارہی ہیں‘ مسرت چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پی ٹی آئی میں پھوٹ ڈلوانے کے لئے کوشاں ہیں اس لئے پی ٹی آئی کی ہر سطح کی قیادت کو چوکنا رہنا ہوگا اور اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنا ہوں گے ،پی ٹی آئی کو آج بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا تبھی سازشی عناصر کی چالیں ناکام ہوں گی ۔
(جاری ہے)
اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کوایک دوسرے کی مخالفت میں بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے ، بانی پی ٹی آئی نے جسے جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اسے ایمانداری کے ساتھ سر انجام دے ،موجودہ حالات میں ایک دوسرے کی غلطیوں اور کوتاہیوں کو نظر اندا ز کیا جائے تاکہ ہمارے مخالفین اس سے فائدہ نہ اٹھا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مخالفین کو یہی فکر لا حق ہے کہ ان کی بھرپور سازشوں اور بانی پی ٹی آئی کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونے کے باوجود پی ٹی آئی تتر بتر کیوں نہیں ہوئی ،مضبوط اتحاد کا مظاہرہ کریں گے تو سازشی عناصر ایسے ہی منہ کی کھائیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ٹی آئی
پڑھیں:
پی ٹی آئی میں اختلافات ختم کرانے کیلئے رہنما متحرک
سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے رابطے کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی میں تقسیم کی خبریں درست ثابت ہونے لگیں، پارٹی رہنما اختلافات ختم کرانے کے لیے میدان میں آ گئے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں شوکت یوسفزئی متحرک ہوگئے۔ سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے رابطے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت اختلافات کا نہیں بلکہ بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے کوششیں کرنے کا ہے۔ مصالحت کی کوششیں کررہا ہوں دیکھتے ہیں کس حد تک کامیاب ہوتا ہوں۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں ہیں، ان سے رابطے کی کوشش کررہا ہوں۔