آئی ایم ایف سے ریلیف ناممکن تھا، وزیراعظم نے ہمت نہ ہاری: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ریلیف نا ممکن تھا، وزیراعظم شہباز شریف نے ہمت نہ ہاری۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی رہنمائی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور دوست ممالک کی بھرپورمدد شامل حال رہی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست کا محور پاکستانی عوام نہیں بلکہ اقتدارہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد پاکستان کو بے شمار مسائل کا سامنا تھا، ایک سال میں وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادیوں کی کوشش کا محور عوام کی مشکلات کا حل تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف
پڑھیں:
شہباز شریف کل قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کل پاکستانی قوم سے خطاب میں انشا ء اللہ خوشخبری سنائیں گے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ 2022 سے اب تک کی محنت کا ثمر اور اللہ کے کرم کا نتیجہ ہو گا، مسلم لیگ ن اور اتحادی قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ تعمیرو ترقی اور معاشی بحالی کا یہ سفر جاری و ساری رہے گا، پاکستان زندہ باد۔