قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے والا آج پابندِ سلاسل ہے: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے والا آج پابندِ سلاسل ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر محمد سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا دوسرا جرم 150 روپے فی لیٹر پیٹرول تھا جسے 300 روپے پر پہنچایا گیا، قوم کو بتائیں کہ قیمتیں کیوں اور کس نے عوام کی دسترس سے باہر کیں؟
بیرسٹر سیف نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مزید 7 فیصد کمی آئی ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمت میں کمی کا کوئی فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی کے حساب سے پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 100 روپے سے بھی کم ہونی چاہیے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا ہے کہ حکومت جعلی ریلیف دینے کے بجائے عوام کو اصلی ریلیف فراہم کرے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف نے کہا سیف نے
پڑھیں:
بجلی نرخ میں تاریخی کمی حکومت کا عوام سے کیا وعدہ وفا کرنے کی طرف ایک اہم قدم ،اویس لغاری
اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ آج بجلی کی قیمت میں7.41 روپے گھریلو اور 7.69 روپے صنعتی فی یونٹ کی تاریخی کمی حکومت کا عوام سے کیا گیا وعدہ وفا کرنے کی طرف ایک اہم اقدام ہے ۔جمعرات کو وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے بجلی کے ٹیرف میں کمی پر جاری بیان میں کہا کہ پاور ڈویژن اب مزید پہلوئوں پر کام کرکے بجلی کی قیمت میں مزید کمی اور استحکام پر کام کر رہا ہے، عوام کو بجلی کے شعبے میں اب بہتری ہی نظر آئے گی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کے تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لا کر بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، اس وقت ملک کے دو کروڑ صارفین کو بجلی کی پیداواری قیمت کا بھی 70فیصد ڈسکائونٹ مل رہا ہے، ان دو کروڑ صارفین کو 11.50 روپے سے بھی کم فی یونٹس بجلی ملنے لگی ہے۔اویس لغاری نے مزید کہا کہ انشاء اللہ عنقریب ہمارے ان اقدامات کی وجہ سے صنعتوں کا پہیہ پوری قوت کے ساتھ چلنا شروع ہوگا۔
Post Views: 1