سپریم کورٹ: سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر مقدمات مقرر
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر مقدمات مقرر کر دیے ہیں۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت 7 اپریل کو ہوگی۔
مزید پڑھیں: عمران خان 9 مئی واقعات پر کوئی معافی نہیں مانگیں گے، پی ٹی آئی نے واضح کردیا
عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت 20 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد بینچ کا حصہ ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس خدیجہ شاہ سپریم کورٹ عالیہ حمزہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس خدیجہ شاہ سپریم کورٹ عالیہ حمزہ ملزمان کی کے لیے
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات؛ لارجر بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد نا کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں کے حوالے سے لارجر بینچ کے فیصلے پر عمل درآمد نا کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
سلمان اکرم راجا، شعیب شاہین و دیگر نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی جانب سے درخواست دائر کی۔
سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری محکمہ داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ 24 مارچ کو کو لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا فیصلہ دیا جس کے مطابق منگل اور جمعرات ملاقات کرانا ضروری ہے لیکن جیل حکام کی جانب سے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔
استدعا کی گئی کہ عدالت جیل حکام و دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کرے۔