کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 28 مارچ کو ملکی سرکاری ذخائر کی مالیت 10 ارب 67 کروڑ 63 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

مرکزی بینک کے مطابق اس اضافے کے بعد قومی ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 4 ارب 90 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

سعودی ریال کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو گیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اپریل 2025ء ) سعودی ریال کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو گیا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں سعودی کرنسی کی قیمت 75 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کے ساتھ ساتھ سعودی ریال بھی پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 74 روپے 48 پیسے ہوگئی۔

جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت 75.18 روپے ہو گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق سعودی ریال کی فروخت کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب امریکی ڈالر کی قیمت عید کے بعد پہلے کاروباری روز کے دوران بڑھ گئی تھی، جو جمعہ کے روز کچھ کم ہو گئی۔ انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 9 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے کے اضافے سے 280 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔
                                                                                          

متعلقہ مضامین

  • سعودی ریال کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو گیا
  • برف پگھلنے لگی، بارشوں سے ڈیمز بھرنے لگے، آبی ذخائر میں اضافہ
  • ڈالر اوپن مارکیٹ میں سستا، انٹربینک مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا
  • برف پگھلنے اور بارشوں سے ڈیمز بھرنے لگے، آبی ذخائر میں اضافہ
  • ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ
  • زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ
  • زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ
  • مارچ میں ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ
  • مہنگائی کی ماہ وار رپورٹ کے اعداد و شمار سامنے آگئے