Jang News:
2025-04-04@14:10:21 GMT

مریم نواز کا بجلی سستی کرنے کا خیرمقدم

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

مریم نواز کا بجلی سستی کرنے کا خیرمقدم

فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی عید کے موقع پر قوم کے لیے قیمتی تحفہ ہے۔

مریم نواز نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے عوام دوستی، دور اندیشی اور معاشی بصیرت کا ثبوت دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی معیشت اور صنعتوں کے فروغ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم، صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا ویژن آگے بڑھا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پنجاب میں کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کو دکانوں، ورکشاپس، چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

 مریم نواز نے ملاقات کے دوران صوبائی وزیر کو کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ لیبر کے لیے راشن کارڈ پروگرام کا جامع پلان بھی طلب کر لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھوٹے اداروں کے ورکرز کو لیبر ڈپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کے بعد گرانٹس اور دیگر مالی فوائد ملیں گے، پنجاب بھر میں دکانوں، پیٹرول پمپس، فیکٹریوں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مریم نواز نے انڈسٹریل یونٹ میں لیبر کےلیے ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے ورکرز کو کام کےلیے صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کے مواقع فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاکم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • پنجاب میں کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
  • مریم نواز کا صوبے بھر میں کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنیوالے اداروں کیخلاف کریک ڈاون کا حکم
  • بجلی کے نرخ میں کمی عوام دوستی کا ثبوت، مریم نواز: نوازشریف، شہباز کو خراج تحسین
  • بجلی کی قیمتوں میں کمی، مریم نواز کا نواز شریف، شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بجلی کے نرخ کم کرنے پر صدر مسلم لیگ (ن )محمد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین
  • بجلی کے نرخوں میں کمی؛ پنجاب حکومت وزیرِاعظم کے تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے؛ مریم نواز
  • مریم نواز کا زائد کرایے وصول کرنیوالوں کیخلاف مہم جاری رکھنے کا حکم
  • آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں:مریم نواز