کراچی:

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کو ان کے مطالبے پر عمل درآمد قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر عمل درآمد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی پر مبارک باد پیش کی۔

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی کوششوں کو قابل ستائش قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مشکل معاشی صورت حال میں قوم کو بڑا ریلیف دینا جرات مندانہ قدم قرار دیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ‎ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کو بھی ٹیلی فون پر مبارک باد پیش کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم

پڑھیں:

 پہلے سے قائل بانی کو قائل کرنے والی بات مضحکہ خیز ہے، عرفان صدیقی 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) اڈیالہ جیل کی لمبی لمبی ملاقاتوں میں بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پر قائل کرنے کے بجائے گنڈا پور اْن کو قائل کریں جن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں عمران خان تو پچھلے ڈیڑھ سال سے چھت پر کھڑے ہو کر اسٹیبلشمنٹ کو آوازیں دے رہے ہیں خدا کے لئے میری بات سن لو لیکن اْدھر سے ایک ہی جواب آرہا ہے سیاست دان، سیاستدانوں سے بات کریں۔ اس طرح کے بیانات کا کوئی تعلق نہ اسٹیبلشمنٹ سے ہے نہ حکومت سے، یہ سب کچھ پی ٹی آئی کی اندرونی کھینچا تانی کا شاخسانہ ہے۔ جس کی بھی اڈیالہ جیل تک رسائی ہوتی ہے وہ اپنی اہمیت بنانے کے لئے کوئی نیا شوشا چھوڑ دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر عرفان صدیقی نے پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں عرفان صدیقی نے کہا  پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں شدت اختیار کرگئی ہیں۔ کسی کو نہ بانی سے ہمدردی ہے نہ پارٹی سے، ہر ایک اپنا ذاتی ایجنڈا لئے پھرتا ہے۔ اس وقت پارٹی کے معاملات ایک بڑے سرکس کا تماشا بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا  پہلے سے قائل بانی کو قائل کرنے والی بات مضحکہ خیز ہے۔ گنڈا پورا نہیں قائل کریں جن سے بات چیت کا راستہ تلاش کرنے کیلئے عمران خان ڈیڑھ سال سے جتن کر رہے ہیں۔مزید براںانہوں  نے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کو بین الاقوامی پارلیمانی سپیکرز کانفرنس کا بانی چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف یوسف رضا گیلانی کا نہیں، پوری سینٹ بلکہ پورے ملک کا اعزاز ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا صدرآصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
  • ہم کینال کے خلاف کھڑے ہیں، مراد علی شاہ کا وزیراعظم سے کینال منصوبہ فوری بند کرنے کا مطالبہ
  • وزیراعظم کا صدر مملکت آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
  • سعود شکیل کا پی سی بی پر طنز : مستقل کوچ کی تقرری کا مطالبہ
  • پاکستان کا سلامتی کونسل سے غزہ پر خاموشی توڑ کر عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ
  •  پہلے سے قائل بانی کو قائل کرنے والی بات مضحکہ خیز ہے، عرفان صدیقی 
  • بلتستان میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے حکومت اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • صدر زرداری کرونا میں مبتلا، ہسپتال داخل، وزیراعظم کا رابطہ قوم سے دعا کی اپیل
  • وزیراعظم شہباز شریف کا صدر آصف زرداری سے رابطہ، خیریت دریافت کی