پورٹ قاسم ٹویوٹا چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پورٹ قاسم ٹویوٹا چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ایس ایچ او بن قاسم امین کھوسہ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ محرم ولد صالح محمد کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ این ایل سی ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریلر اپنے قبضے میں لے لیا۔

متوفی کے قبضے سے مقامی کمپنی کا کارڈ ملا ہے جس پر اس کا عہدہ ہیلپر لکھا ہے۔تاہم، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نوشہرہ: فائرنگ سے خواجہ سرا قتل

—فائل فوٹو

نوشہرہ میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے خواجہ سرا پر فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق مقتول خواجہ سرا شگفتہ ایک تقریب سے صبح کے وقت واپس جارہی تھی، راستے میں کاہی نظامپور کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 4 نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ 

پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی لاش قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

کراچی، کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی میں ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،مقتول کو موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

 مقتول خواجہ سرا کے ساتھی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نشرت بروچا کی ہارر فلم ’چھوری 2‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟
  • عید پر کراچی سے سکھر جانیوالا نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق
  • معصوم بچے کے سامنے ڈکیتی مزاحمت پر والد کو قتل کرنے کا مقدمہ درج
  • ون ویلنگ کے دوران خوفناک حادثہ؛ ایک نوجوان ہلاک، دوسرا شدید زخمی
  • ون ویلنگ کے دوران بائیک بس کے نیچے آگئی، ایک نوجوان ہلاک دوسرا شدید زخمی
  • عید کے اختتام پر موٹر ویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کا بہاؤ، ٹریول ایڈوائزری جاری
  • نوشہرہ: فائرنگ سے خواجہ سرا قتل
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
  • گوجرانوالہ: موٹر سائیکل کی گدھا ریڑھی سے ٹکر، پولیس اہلکار سمیت 2 جاں بحق