متحدہ علماء محاذ یوم یکجہتی فلسطین منائے گی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اپنے بیان میں رہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری سطح پر مکمل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جائے، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے، علماء مشائخ اسرائیلی، امریکی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کی امداد و نصرت کیلئے مغرب، عشاء، فجر کی نمازوں میں قنوت نازلہ پڑھنے کا اہتمام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمدامین انصاری نے جمعہ کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ علماء مشائخ غزہ فلسطین پر مسلسل اسرائیلی، امریکی جارحیت اور جبری طور پر غزہ خالی کرانے کیلئے مسلسل وحشیانہ بمباری کے خلاف عوام میں شعور و بیداری پیدا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت مسلم حکمرانوں سے بیت المقدس کی آزادی کیلئے مشترکہ اسلامی فوج تشکیل دینے، اسرائیلی حملے رکوانے، اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری سطح پر مکمل بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جائے، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے، علماء مشائخ اسرائیلی، امریکی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کی امداد و نصرت کیلئے مغرب، عشاء، فجر کی نمازوں میں قنوت نازلہ پڑھنے کا اہتمام کریں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیا جائے
پڑھیں:
اسرائیلی فوج نے ہمارے ہیڈکوارٹر کو جان بوجھ کر آگ لگائی، انروا
مغربی کنارے میں انروا کے امور کے ڈائریکٹر رولینڈ فریڈرچ نے کہا کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اس کے ہیڈ کوارٹر کو ایک بار پھر جان بوجھ کر آگ لگا دی گئی ہے، یہ ایک قابل مذمت اور اشتعال انگیز کارروائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے نگران ادارے انروا نے بیت المقدس میں اپنے دفتر کو اسرائیلی فوج کی طرف سے نذر آتش کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوام متحدہ کی ایجنسی کے خلاف جاری اسرائیلی اشتعال انگیزی کی مہم کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے یروشلم میں اس کے دفتر کو آگ لگائی گئی۔ مغربی کنارے میں انروا کے امور کے ڈائریکٹر رولینڈ فریڈرچ نے کہا کہ مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اس کے ہیڈ کوارٹر کو ایک بار پھر جان بوجھ کر آگ لگا دی گئی ہے، یہ ایک قابل مذمت اور اشتعال انگیز کارروائی ہے۔ یہ مکروہ اقدام انروا کے خلاف پچھلے کئی ماہ سے جاری اسرائیلی اشتعال انگیز پالیسی کا تسلسل ہے۔ فریڈرک نے قابض حکام سے اقوام متحدہ کے ایک رکن ریاست اور اقوام متحدہ کے استحقاق اور استثنیٰ کے کنونشن کے ایک فریق کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے اہلکاروں اور سہولیات کے تحفظ کے لیے پابندی کا کا مطالبہ کیا۔ انروا نے خبردار کیا کہ مغربی کنارے میں اقوام متحدہ کے عملے اور سہولیات کو بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے عملے کو جنوری 2025ء میں ہیڈ کوارٹر خالی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔