وزیر اعظم کو سی سی آئی کی میٹنگ بلاناچاہئے، فیصل کریم کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم کو سی سی آئی کی ایک سال سے موخر میٹنگ طلب کر کے سندھ میں پانی کے مسئلے پر پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کرنا چاہیے، کل چیرمین بلاول بھٹو زرداری اہم روڈ میپ دیں گے۔
ذوالفقارعلی بھٹو کی گڑھی خدا بخش میں برسی میں شرکت کے لئے سکھر ایئر پورٹ پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے پانی کے مسئلے پر وزير اعظم کو خطوط لکھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں پانی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا ایک ہی موقف ہے، یہ فیصلے بیانات سے نہیں بلکہ مل بیٹھ کر حل کرنے ہوں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں حالانکہ ہمارے دور میں وہاں حالات آج سے بہتر تھے.
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کے پی حکومت نے صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کر دیا ہے. صوبائی وزراء کے پی کے امن کو درست کرنے کی بجائے الزامات لگا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتی، ہم سمجھتے ہیں کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ میڈیا کو بھی ذمہ دارانہ رول ادا کرنے کی ضرورت ہے، رمضان میں بلاول بھٹو نے وزیر اعظم کے سامنے مظبوط موقف پیش کیا تھا، وزیر اعظم نے کہا جلد اس مسئلے پر میٹنگ کال کریں گے ، پی پی تمام صوبوں کے حقوق کی محافظ ہے۔ Post Views: 1
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ
پڑھیں:
کینال بن رہی نہ بننے دیں گے ‘ پیپلز پارٹی ہر چیز کی قربانی دینے کو تیار ہے : وزیراعلیٰ سندھ
کراچی ، لاڑکانہ (اسٹاف رپورٹر، بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کے روز شاہراہِ بھٹو کا دورہ کیا اور کراچی میں جاری بڑے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے زیر تعمیر جام صادق انٹرچینج، قائد آباد انٹرچینج اور شاہراہِ بھٹو کے توسیعی منصوبے کا معائنہ کیا اور ان کی بروقت تکمیل پر زور دیا۔وزیر اعلیٰ کے ہمراہ سینئر وزیر شرجیل میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔ معائنے کے دوران وزیر اعلیٰ نے منصوبے کے ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ منصوبے بروقت مکمل کیے جا سکیں۔ انہوں نے منصوبے کی ٹیم سے کہا کہ عید کی چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں، اب کام کو پوری رفتار سے آگے بڑھانے کا وقت ہے۔جام صادق انٹرچینج وزیر اعلیٰ کے دورے کا ایک اہم مقصد جام صادق انٹرچینج کا معائنہ تھا جو ایک اہم ٹریفک گزرگاہ ہے۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے کی تکمیل کے لیے تین ماہ کا تخمینہ لگایا گیا تھا تاہم وزیر اعلیٰ نے ا سے دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے علاقے میں ٹریفک کے دبا کو کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو پر کاز وے کے قریب زیر تعمیر چوراہے کا بھی جائزہ لیا اور اس کی جلد تکمیل کی ہدایت دی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ ڈیفنس اور عائشہ مسجد کی جانب ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے مثر حل نکالے جائیں تاکہ شہریوں اور مسافروں کو کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔شاہراہِ بھٹو کی توسیع ایک اہم پیشرفت کے تحت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو کو آئندہ تین سالوں میں کراچی سی پورٹ سے منسلک کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ رابطہ ملک بھر میں سامان کی مثر نقل و حمل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس منصوبے کا مقصد کراچی پورٹ ٹرسٹ کو شاہراہِ بھٹو سے جوڑنا ہے جس سے لاجسٹکس کے نظام میں بہتری آئے گی اور شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔مراد علی شاہ نے ییلو لائن جام صادق پل کا دورہ کیا اور وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کو ہدایت دی کہ اس منصوبے کو آئندہ دو ماہ میں مکمل کیا جائے۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ مجوزہ ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے تفصیلی نقشے تیار کیے جائیں جو آئندہ بدھ یا جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں زیر بحث آئیں گے۔قائد آباد انٹرچینج قائد آباد انٹرچینج کے دورے سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو ٹول پلازہ پر خود ٹول ٹیکس ادا کرکے قانون کی پاسداری کی مثال قائم کی۔ قائد آباد انٹرچینج کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ انٹرچینج کے داخلہ اور اخراج کے ریمپس مکمل ہو چکے ہیں اور اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے تک آپریشنل ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے مسافروں کی سہولت کے لیے انٹرچینج کو جلد از جلد ٹریفک کے لیے کھولنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر اعلیٰ نے قائد آباد سے سموں گوٹھ تک چار کلومیٹر طویل ایلیویٹڈ روڈ کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت بھی دی جو سموں گوٹھ میں انسانی آبادکاری کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔کراچی کے شہری انفراسٹرکچر میں تیز ترین تبدیلی کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کا دورہ سندھ حکومت کے اس عزم کو اجاگر کرتا ہے کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں ٹریفک کی روانی اور رابطے کو بہتر بنانے کیلیے اس اہم منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائے گی،لاڑکانہ سے بیورورپورٹ کے مطابق مراد علی شاہ نے گڑھی خدابخش بھٹو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کا کیس مظبوط ہے میں کانفیڈنٹ ہوں، پنجاب حکومت نے کینالز کا منصوبہ بنایا، عوام جانتے ہیں کہ صوبوں کی ہم آہنگی کتنی ضروری ہے گندم کی قیمت کا تعین سندھ حکومت نہیں کرے گی اس سال، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کوشش کررہی ہے کہ کسان کو اسکی محنت کا پورا صلہ ملے، کینالز کے خلاف احتجاج کریں ہمارے خلاف احتجاج نہ کریں جنوری میں نگراں دور میں ارسا نے سرٹیفکیٹ دیا ہم نے ارسا سرٹیفکیٹ پر دس ماہ قبل اعتراض کیا تھا میرا خط سوشل میڈیا پر بہت پھیل رہا ہے ڈس انفارمیشن پھیلاتے ہیں، خیبرپختونخواہ کا جواب ہم نے بھیجا ہے کینالز پر سب سے پہلے مخالفت ہم نے کی، ایکنک اجلاس کے ایجنڈا پر کینال نہیں لایا گیا، سختی سے تردید کرتا ہوں کہ کینال پر کام ہو رہا ہے، چھوٹے واٹر کورسز کو کینال نہ سمجھیں، کینال کوئی نہیں نکلا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پیسوں کے بغیر کینال کا کام کیسے ہوگیا؟ تردید کرتاہوں کہ کینال پر کام ہو رہا ہے سندھ کے لوگوں کو گمراہ نہ کریں پانی کیا اڑ کر کینال میں آ رہا ہے، کینال ہیڈ سے بناتے ہی آپ سے زیادہ میرے لیے کینال اہم معاملہ ہے، پیپلزپارٹی کینال معاملے پر ہر چیز کی قربانی دے سکتی ہے، ن لیگ ہماری سپورٹ سے حکومت میں ہے حکومت گرانا اپوزیشن چاہتی ہے وفاق نے کینال کی منظوری نہیں دی ہم کینال نہیں بننے دینگے نہ بن رہے ہیں، دھرنوں سے لوگ نہیں رکیں گے، جلسے میں لوگ آئیں گے، سندھ کے عوام سمجھیں ہم کینالز کیخلاف اے پی سی میں شریک ہوئے لوگوں کو گمراہ کرکے پیپلز پارٹی کو ہدف نہ بنائیں سی سی آئی اجلاس بلانے پر جواب نہیں آیا آئین میں ہے کہ ہر تین ماہ میں سی سی آئی اجلاس ہو آئین کہتا ہے کہ سی سی آئی اجلاس ہو ہم نے سی سی آئی میں ارسا کی اپروول کو چیلنج کیا ہے وہ خود ہی سی سی آئی سے بھاگ رہے ہیں صدر زرداری نے دنیا کے سامنے کہا کہ کینالز کو سپورٹ نہیں کرتا کینالز کیخلاف ہمارا کیس مضبوط ہے وہ کبھی کینالز نہہں بناسکتے وزیراعظم سے درخواست ہے کہ وہ فی الفورمروٹ کینال منصوبہ واپس لینے کا اعلان کریں پنجاب حکومت کینالز کا کیس لائی وفاقی وزارت منصوبہ بندی نے بھی اس پر اعتراض کیا تھا سب جانتے ہیں صوبوں کی ہم آہنگی کتنی ضروری ہے سب انشااللہ سازشوں کو ناکام کریں گے، کینال منصوبہ اتفاق رائے کے بغیر بنایاگیاتو پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کی حمایت سے دستبردار ہو جائے گی۔ حکومت گندم کی امدادی قیمت کا تعین نہیں کررہی، اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ، ایم پی اے ندا کھوڑو اور دیگر کے ہمراھ گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر شہداء کے مزاروں پر حاضری دے کر پھولوں کی چاردریں چڑھائیں اور فاتح خوانی کی، دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرکے برسی انتظامات کا جائزہ لے کر متعلقہ افسران سے بریفنگ بھی لی اور جلسے گاہ کا معائنہ بھی کیا۔