Express News:
2025-04-04@10:41:10 GMT

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

کراچی:

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملکی سرکاری ذخائر کی مالیت 28 مارچ کو 10 ارب 67 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

سرکاری ذخائر میں اضافے کے بعد قومی ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 4 ارب 90 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 25 ہزار 5 سو روپے ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سونا ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی  قیمت 3 لاکھ 25 ہزار 5 سو روپے ہوگئی۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ  79 ہزار 63  روپے پر پہنچ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ  
  • برف پگھلنے اور بارشوں سے ڈیمز بھرنے لگے، آبی ذخائر میں اضافہ
  • سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ
  • زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ
  • مارچ میں ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ
  • عید کے بعد پہلے ہی کاروبار دن پر ڈالر کی غیر معمولی بڑی چھلانگ، روپیہ کمزور ہو گیا
  • آذربائیجان پاکستان میں سکھرحیدرآباد موٹر وے تعمیر کرے گا
  • گیس اسٹیشن پر رکنے والی خاتون لاکھوں ڈالر جیت گئیں