تحریک تحفظ آئین: ہم پاگل نہیں جو اداروں کو برا کہیں، محمود خان اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم پاک فوج اور اداروں کے خلاف نہیں ہیں لیکن ڈاکو کا ساتھ دینے پر کسی کو نہیں مانیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: محمود خان اچکزئی نے چترال سے بولان تک صوبہ پشتونستان کا مطالبہ کردیا
پشین میں جمعرات کو اپوزیشن جماعتوں کے منعقد کردہ ’تحریک تحفظ آئین پاکستان جلسے‘ سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم اتنے پاگل نہیں کہ اپنے اداروں کو برا بھلا کہیں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام اقوام کسی کے غلام نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
’الیکشن 2024 میں عمران خان نے کلین سوئپ کیا تھا‘محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سنہ 2024 کے انتخابات میں عمران خان نے کلین سویپ کیا تھا۔
جسلے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ سنہ 1970 میں عوام کی حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے سے ملک ٹوٹ گیا تھا۔
مزید پڑھیے: اپوزیشن جماعتوں کا آئین و قانون کی بالادستی کے لیے مل کر جدوجہد کرنے کا اعلان
علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک کا آئین ہمیں متحد رکھتا ہے اور آئین عوام کا ترجمان ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکو نہیں چاہتے کہ ملک کے عوام اکٹھے ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے آئین کو روند ڈالا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے غدار عوام کے دشمن ہیں۔
مرکزی سیکریٹری پشتونخوا میپ نواب ایاز جوگیزئی نے کہا کہ تمام اسمبلیوں میں فارم 47 کے لوگ بیٹھے ہیں۔
نواب ایاز جوگیزئی نے کہا کہ چمن بارڈر کی بندش سے عوام کو دیوار سے لگا دیا گیا۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بن رہا ہے یا نہیں؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا
انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ملک افغانستان سے ہماری رشتہ داریاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پشتون علاقے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے جہاں 28 قسم کی معدنیات پائی جاتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اپوزیشن جلسہ پشتونخوا ملی عومی پارٹی پشین جلسہ تحریک انصاف تحریک تحفظ آئین پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اپوزیشن جلسہ پشتونخوا ملی عومی پارٹی تحریک انصاف تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی نے کہا انہوں نے مزید کہا کہ نے کہا کہ
پڑھیں:
تجارتی اور ٹیرف جنگ کا کوئی فاتح نہیں ،چینی وزارت خارجہ
تجارتی اور ٹیرف جنگ کا کوئی فاتح نہیں ،چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز
بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین سمیت متعدد ممالک سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر اضافی ٹیکسز عائد کرنا عالمی تجارتی تنظیم کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین نے بارہا زور دیا ہے کہ تجارتی اور ٹیرف جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہے اور تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل نہیں ہے لہذا چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے غلط اقدامات کو درست کرے۔اسی دن،چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا ڈونگ نے کہا کہ چین امریکہ کی جانب سے سیکشن 232 کی نام نہاد تحقیقات کی بنیاد پر متعلقہ ٹیرف اقدامات اختیار کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر قومی سلامتی کے نام پر تجارتی تحفظ پسندی کی پالیسی اپنائی ہے، جس پر بہت سے تجارتی شراکت داروں نے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ امریکی اقدامات نہ تو قومی سلامتی میں مددگار ثابت ہوں گے اور نہ ہی امریکی مقامی صنعتوں کو فائدہ پہنچائیں گے بلکہ ان اقدامات سے یکطرفہ پسندی ، تحفظ پسندی اور غنڈہ گردی کی امریکی پالیسی مزید واضح ہو گئی ہے ۔