محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
فوٹو: فائل
پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت مل گئی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اے سی سی کے نئے صدر بن گئے۔
ایشین کرکٹ کونسل نے محسن نقوی کی بطور صدر تعیناتی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
اس سلسلے میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت سنبھالنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں، کرکٹ کی بہتری کےلیے تمام ممبر بورڈز کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے مواقع فراہم کریں گے، تعاون کو فروغ دیں گے، ایشیائی کرکٹ کو بےمثال بلندیوں پر لے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
کولاج فوٹو: فائلوزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب میں امن وامان کی صورتِ حال پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں خارجی دہشت گردوں سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔