Daily Ausaf:
2025-04-08@21:44:56 GMT

انتخابی مہم کے دوران آسٹریلوی وزیراعظم اسٹیج سے گر پڑے

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

نیو سائوتھ ویلز(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیس ایک الیکشن مہم کے دوران اسٹیج سے گر پڑے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انتھونی البانیس نیو ساؤتھ ویلز میں مائننگ اینڈ انرجی یونین کانفرنس کے ایک اسٹیج سے گر گئے۔

رپورٹ کے مطابق سینٹر لیفٹ لیبر پارٹی کے رہنما البانیس نیو ساؤتھ ویلز میں منعقدہ مائننگ اینڈ انرجی یونین کانفرنس میں اپنی تقریر کے بعد تصویریں بنوا رہے تھے،کہ پیچھے ہٹنے پر وہ خود کو نہ سنبھال سکے اور نیچے گر گئے۔

گرنے کے بعد آسٹریلیوی وزیر اعظم انتھونی البانیس فوراً اٹھ کھڑے ہوئے، اور وہاں موجود لوگوں کو ہاتھ کے اشارے سے بتایا کہ انہیں کچھ نہیں ہوا ، وہ ٹھیک ہیں، تاہم یہ مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

ویڈیو فوٹیج میں آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز کو ایک تقریب کے دوران اسٹیج سے گرتے ہوئے دکھایا گیا تاہم، جب آسٹریلوی براڈکاسٹنگ کارپوریشن ریڈیو پر ان کا انٹرویو کیا گیا، تو انہوں نے واقعے پر وضاھت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرا صرف ایک پاؤں اسٹیج سے نیچے ہوا تھا، میں اسٹیج سے گرا نہیں تھا۔

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانی 3 مئی کو ہونے والے انتخابات کے لیے مہم چلا رہے ہیں، رائے عامہ کے جائزوں میں لیبر پارٹی پیٹر ڈٹن کی قیادت میں لبرل نیشنل اپوزیشن کے ساتھ گہرا تعلق رکھتی ہے۔
مزیدپڑھیں:نیوکلیئر بیٹری تیار، صدیوں تک جارجنگ کی ضرورت ختم

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسٹیج سے گر

پڑھیں:

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو واشنگٹن پہنچ گئے

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میںمتوقع طور پر اسرائیل پر واشنگٹن کی جانب سے غیر متوقع ٹیرف کے نفاذ اور ایران سے بڑھتے ہوئے تناﺅ جیسے معاملات زیربحث آئیں گے امریکی صدر نے پچھلے اپنے”یومِ آزادی“ کے اعلان میں متعدد ممالک پر بلند محصولات کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے نیتن یاہو امریکی دارالحکومت میں ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے اولین غیر ملکی راہنما بن گئے ہیں.

(جاری ہے)

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق ہنگری کا دورہ ختم کرکے واشنگٹن پہنچنے والے نیتن یاہو کا بنیادی مقصد ہے کہ ٹرمپ کو ٹیرف کا فیصلہ واپس لینے پر آمادہ کریں یا کم از کم اسرائیلی درآمدات پر عائد 17 فیصد لیوی کو اس کے نافذ ہونے سے پہلے کم کر دیں بوڈاپیسٹ سے روانگی سے پہلے نیتن یاہو نے کہا کہ ان کی بات چیت کئی مسائل پر ہو گی جس میں اسرائیل پر نافذٹیرف بھی شامل ہے.

انہوں نے کہا کہ میں صدر ٹرمپ سے ایک ایسے معاملے پر ملاقات کرنے والا اولین بین الاقوامی اور غیر ملکی راہنما ہوں جواسرائیل کی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے مجھے یقین ہے کہ یہ خصوصی ذاتی تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان منفرد رشتے کی عکاسی کرتا ہے جو اس وقت بہت ضروری ہے. تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو اسرائیل کے لیے محصولات سے استثنیٰ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تل ابیب کی بار ایلان یونیورسٹی میں شعبہ سیاسی علوم کے سربراہ جوناتھن رین ہولڈ نے کہا کہ اس دورے کی عجلت اس لحاظ سے معنی خیز ہے کہ ادارہ جاتی صورت میں نافذ ہونے سے پہلے یہ ٹیرف روک دیا جائے.

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی رعایت نہ صرف ٹرمپ کے شرقِ اوسط کے قریبی ترین اتحادی کو فائدہ دے گی بلکہ کانگریس میں موجود ریپبلکنز بھی اس سے خوش ہوں گے جن کے ووٹرز اسرائیل کا خیال رکھتے ہیں لیکن وہ اس وقت ٹرمپ کا سامنا کرنے کو تیار نہیں ہیں . اسرائیل نے نئے محصولات سے بچنے کی کوشش میں ٹرمپ کے اعلان سے ایک دن قبل پیشگی اقدام کیا اور امریکی سامان کے ایک فیصد پر باقی تمام ڈیوٹی اٹھا لی گئی تھی جو بدستور اس سے متوثر ہیں لیکن ٹرمپ نے پھر بھی اپنی نئی پالیسی یہ کہہ کر نافذ کر دی کہ امریکہ کا اسرائیل کے ساتھ تجارتی خسارہ بہت زیادہ ہے جو امریکی فوجی امداد سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا ملک ہے.

عبرانی یونیورسٹی میں معاشیات کے پروفیسر یانے سپٹزر نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ ان کے لیے ٹرمپ کو دکھانے کا ایک طریقہ بھی ہے کہ اسرائیل ان کے ساتھ ہے اگر اسرائیل کے لیے کسی رعایت کا اعلان ہوتا ہے تو مجھے حیرت نہیں ہو گی اور یہ دوسرے ممالک کے لیے ایک مثال ہو گی نیتن یاہو غزہ کی پٹی میں جنگ، فلسطینی سرزمین پر بدستور قید اسرائیلی قیدیوں اور ایران سے بڑھتے ہوئے خطرے پر بھی بات کریں گے.

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہبازکا مرحوم تاج حیدر کی جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت
  • آذربائیجان کے وزیر معیشت کی وزیراعظم سے ملاقات، صدر الہام علیوف کا خیر سگالی پیغام پہنچایا
  • پنجاب کے اسٹیج فنکار وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری سے ناراض کیوں؟
  • وزر اعظم کا پٹرولیم مصنوعات سستی نہ کرنے کا عندیہ
  • وزیر اعظم کا عالمی سطح پر تیل کی کم ہوتی قیمتوں کا فائدہ عوام کو دینے کا اعلان
  • بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے: وزیر اعظم
  • اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو واشنگٹن پہنچ گئے
  • بھارتی وزیراعظم مودی وسط اپریل میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے
  • معیشت مشکلات میں تھی اب بہتر ہو رہی ہے، وزیر قانون
  • اسپیس ایکس نے 28 انٹرنیٹ سیٹلائٹس مدار میں روانہ کردیں