دنیا کے کمزرو ترین پاسپورٹس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
دنیا بھر میں پاسپورٹ کی قدر کے حوالے سے انڈیکس جاری کرنے والے ادارے نوماڈ پاسپورٹس انڈیکس کے مطابق یورپی ملک آئرلینڈ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کا حامل ملک قرار پایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں ایک ایشیائی ملک سب سے اوپر، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟
نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس کی درجہ بندی کا فیصلہ کسی بھی ملک میں انسانی حقوق اور امن و امان کو پیش نظر رکھا جاتا ہے، چنانچہ اس کڑے معیار کے مطابق ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت، ذاتی آزادی اور دنیا میں اس ملک کے بارے میں لوگوں کے خیالات جیسے 5 شعبوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے سال 2025 کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق آئرلینڈ پاسپورٹ سرفہرست قرار پایا ہے، جس کے ذریعے وہاں کے شہری 176 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کر سکتے ہیں، جبکہ وہاں دیگر شعبوں میں صورتحال بھی دیگر ممالک سے بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بغیر پاسپورٹ پرواز اڑانے والے پائلٹ کو بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑگیا
نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردہ 109 ممالک کی درجہ بندی کے مطابق یونان اور سوئٹزر لینڈ 108 اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے جبکہ پرتگال چوتھے، مالٹا 5ویں، جبکہ لگسمبرگ، فن لینڈ اور ناروے مشترکہ طور پر 7 ویں نمبر پر رہے۔
اس فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات، نیوزی لینڈ اور آئس لینڈ کے حصے میں 10 واں نمبر ہے۔
حیرت انگیز طور پر جاپان اور سنگاپور جیسے ممالک اس سرفہرست میں نمایاں مقام حاصل نہیں کر سکے ہیں، اور اس کی وجہ ان ممالک میں دوہری شہریت اور ٹیکسوں کی پالیسیوں میں دیگر ممالک سے پیچھے رہنا ہے۔
کمزور ترین پاسپورٹسنوماڈ پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان 5 ویں نمبر پر رہا یا 199 ویں ممالک کی فہرست میں 195 ویں نمبر پر رہا۔ جب کہ پاکستان سے نیچے عراق (196)، اریٹیریا (197)، یمن (198) اور افغانستان (199) رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئرلینڈ انسانی حقوق پاسپورٹ پاکستان جاپان سنگاپور عراق ناروے یونان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئرلینڈ پاسپورٹ پاکستان جاپان سنگاپور ناروے یونان ترین پاسپورٹس ترین پاسپورٹ کے مطابق
پڑھیں:
پی ایس ایل10؛ آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا، کہاں سے ملیں گے؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سہ پہر 3 بجے شروع ہوا، ٹکٹس 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر فزیکل ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔
تاہم آن لائن بٹنگ کیلئے شائقین کرکٹ یہاں سے ٹکٹ بُک کرواسکتے ہیں۔
آن لائن بُک کی گئی ٹکٹیں بھی مقررہ ٹی سی ایس پک اپ مراکز سے حاصل کی جاسکتی ہیں یا ٹی سی ایس کے ذریعے گھر پر پہنچائی جاسکیں گی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل ترانہ ریلیز؛ لیکن۔۔ شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں ناکام
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا، ایونٹ تمام میچز کراچی، لاہور ملتان اور راولپنڈی میں کھیلیں جائیں گے، ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا نمائشی میچ ہوگا یا نہیں؛ صوبائی وزیر بھی میدان میں کود پڑے
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شائقین کی دلچسپی کیلئے ہر میچ میں ٹکٹ ریفل بھی ہوگی جس میں مختلف انعامات دیے جائیں گے۔