کراچی:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو کا اچانک دورہ کیا، جس میں انہوں نے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
 

وزیراعلیٰ کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے پی ڈی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عید کی چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں، کام کی رفتار تیز کریں۔ جام صادق انٹرچینج اور قائدآباد انٹرچینج جلد مکمل کیا جائے۔عوام کی سہولت کیلیے دونوں انٹرچینجز کو ٹریفک کیلیے جلد کھولنا چاہتا ہوں۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ جام صادق انٹرچینج کی تعمیر میں 3 ماہ لگیں گے، جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ جام صادق انٹرچینج 2 ماہ میں مکمل کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کازوے کے قریب شاہراہِ بھٹو پر زیر تعمیر راؤنڈ اباؤٹ جلد مکمل کیا جائے۔ ڈی ایچ اے اورعائشہ مسجد جانے کے لیے حل نکالیں۔ منگل یا بدھ کو میٹنگ کروں گا، اس کی ڈرائنگ تیار کرکے پیش کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اگلے 3 برس میں شاہراہِ بھٹو کو سی پورٹ سے منسلک کرنا ہے، اس کی پیشگی تیاری کی جائے۔ کے پی ٹی سے شاہراہِ بھٹو منسلک ہونے سے سی پورٹ ٹریفک ملک کے دیگر حصوں تک مؤثر انداز میں پہنچ سکے گی۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ نے شاہراہِ بھٹو ٹول پلازہ پر ٹیکس ادا کیا اور قائدآباد انٹرچینج روانہ  ہوئے، جہاں انہیں بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ شاہراہ بھٹو سے قائدآباد انٹرچینج قائدآباد پل کے پاس اتر رہا ہے۔ قائدآباد انٹرچینج سے شاہراہِ بھٹو پر چڑھنے اور اترنے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائدآباد انٹرچینج کو اپریل کے آخر یا مئی کے پہلے ہفتے میں ٹریفک کے لیے کھولیں گے۔ قائدآباد سے سموں گوٹھ تک 4 کلومیٹر ایلیویٹڈ روڈ کی تعمیر کا کام تیز کیا جائے۔ یلو لائن جام صادق پل کا کام آئندہ 2 ماہ میں مکمل کیا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: قائدا باد انٹرچینج کیا جائے

پڑھیں:

بھٹو کی آج برسی، گڑھی خدا بخش میں جلسہ، سندھ میں عام تعطیل کا اعلان 

اسلام آباد؍ لاہور؍ کراچی (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جائے گی۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات، جد و جہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خود مختاری، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ پاکستان کو شہید بھٹو کے وژن کے مطابق ایک ترقی یافتہ، خود مختار اور عوام دوست ملک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ترقی، خود مختاری اور عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا۔ دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46ویں یومِ شہادت کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج کے پْرملال دن پر ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے شکست خوردہ قوم کو مایوسی کی راکھ سے نئی زندگی دی۔ جب قوم مایوس تھی اور پاکستان کو 1971ء میں ایک زبردست سانحے کا سامنا تھا، تب شہید بھٹو نے فولادی حوصلے کے ساتھ قیادت سنبھالی۔ انہوں نے ایک بکھری ہوئی مملکت کو سنبھالا، عوام کے حوصلے بلند کیے اور پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا۔ شہید بھٹو نے پاکستان کی معیشت، زراعت اور صنعت میں انقلاب برپا کیا، محنت کش طبقے کو بااختیار بنایا، ایک ترقی پسند اور متفقہ آئین دیا، ان کی ایٹمی ٹیکنالوجی میں خدمات نے پاکستان کا دفاع مضبوط کیا۔  علاوہ ازیں، سابق وزیر اعظم اور پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قائد عوام نے جمہوری جنگ کرتے ہوئے اپنی جان کی پروا نہیں کی۔ بھٹو نے عوام کو بولنے کی آزادی، شناخت اور پاسپورٹ دیا اورسر زمین بے آئین کو ملک کا پہلا متفقہ آئین دیا۔ آج ان کے مزار پر لاکھوں جیالوں کی حاضری ان کی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ فخر ہے کہ ہم آج بھی بھٹو کے قافلے میں شامل ہیں۔ دریں اثناء برسی پر آج گڑھی خدا بخش میں جلسہ ہوگا جس میں بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔  علاوہ ازیں اسلام آباد پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام قرآن خوانی، دھعائیہ تقریب ہوگی سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بھٹو نے سرزمین  بے آئین کو آئین کا تحفہ دیا ان کے بغیر جمہوریت کا تذکرہ ناممکن ہے۔ دریں اثناء حکومت سندھ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر آج عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور مقامی کونسلیں بند رہیں گی۔سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی گڑھی خدا بخش میں تعزیتی اجتماع منعقد کرے گی، جس میں ملک بھر سے کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کینال بن رہی نہ بننے دیں گے ‘ پیپلز پارٹی ہر چیز کی قربانی دینے کو تیار ہے : وزیراعلیٰ سندھ
  • بھٹو کی آج برسی، گڑھی خدا بخش میں جلسہ، سندھ میں عام تعطیل کا اعلان 
  • آئی ایم ایف کا وفد آج سے پاکستان کا دورہ کرے گا
  • آذربائیجان کے صدر الہام علیوف رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کریں گے
  • پیپلزپارٹی کا نہروں کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ
  • وزریِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جام صادق انٹرچینج 2 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
  • شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی (کل) منائی جائے گی
  • کراچی، واٹر ٹینکر کی رکشے کو ٹکر، 2 خواتین زخمی
  • مریم نواز کا زائد کرایے وصول کرنیوالوں کیخلاف مہم جاری رکھنے کا حکم