عمران خان کی ملاقاتوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے عمران خان کی ملاقاتوں کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپریڈنٹ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 24 مارچ کو ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقاتوں کے بارے میں فیصلہ دیا تھا، جس کے مطابق منگل اور جمعرات کو ملاقات کرانا ضروری تھا۔ تاہم، جیل حکام نے اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا۔

شبلی فراز کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جیل حکام اور دیگر فریقین کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے۔

سلمان اکرم راجہ اور شعیب شاہین نے شبلی فراز کی جانب سے درخواست دائر کی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عمران خان کی ملاقاتوں کے فیصلے پر عمل درا مد توہین عدالت کی درخواست دائر

پڑھیں:

سپرنٹنڈنٹ جیل تین ججز کے عدالتی فیصلے کو نہیں مان رہے ، شبلی فراز

 

پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلمی کا اظہار
عدالتیں زیرو ہو گئیں، عدلیہ ، ججز اپنی عزت کی حفاظت خود کریں گے ، قائد حزب اختلاف سینیٹ

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کرنے کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے مؤقف دینے سے انکار کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریٹنڈنٹ جیل تین ججز کے عدالتی فیصلے کا نہیں مان رہے ، عدالت کا وقار اور رعب و دبدبہ تو ختم ہو گیا ہے ۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عدالتیں زیرو ہو گئی ہیں، عدلیہ اور ججز اپنی عزت کی حفاظت خود کریں گے ، حماد اظہر پڑھے لکھے لیڈر ہیں، ان کی جانب سے استعفیٰ پر افسوس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں گروپ بندیوں کی بات درست نہیں، خان صاحب کی شخصیت اور فیصلے پر کسی کو کوئی اختلاف نہیں، ہر صوبے کی اپنی پالیٹکس اور زمینی حقائق ہیں، اس میں کسی دوسرے کو مداخلت نہیں کرنی چاہئے ۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دینے کا علم نہیں، خان صاحب سے ملاقات کو چھ ماہ ہو گئے ، عدالتی حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرائی جا رہی۔شبلی فراز نے کہا کہ جب تک خان صاحب سے اس بات کا علم نہیں ہو گا کسی قیاس آرائی پر مؤقف نہیں دے سکتے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے ساتھ علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کی خصوصی ملاقات کے بعد ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمینٹ کے ساتھ غیر رسمی مذاکرات کو جاری رکھنے کی رضا مندی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • بانی سے پھر ملنے نہیں دیا، عدالت کی توہین، فیصلے پر عمل نہ کرنے والوں کو سزا دی جائے: پی ٹی آئی رہنما
  • سپرنٹنڈنٹ جیل تین ججز کے عدالتی فیصلے کو نہیں مان رہے ، شبلی فراز
  • عمران سے ملاقات، لارجر بنچ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
  • اسلام آبادہائیکورٹ: وفاقی وصوبائی حکام، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
  • شبلی فراز بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کسی کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلم
  • شبلی فراز کسی کو مذاکرات کا ٹاسک دینے کے فیصلے سے لاعلم
  • عمران خان سے ملاقات کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر
  • عمران خان سے ملاقات؛ لارجر بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد نا کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر