UrduPoint:
2025-04-04@05:57:54 GMT

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی (کل) منائی جائے گی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی (کل) منائی جائے گی

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46ویں برسی کل 4 اپریل کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی، برسی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے گڑھی خدابخش بھٹو میں جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گاجس سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سمیت پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش بھٹو میں جلسے کے لیے بڑا اسٹیج بنایا گیا ہے جسے پارٹی پرچموں، پارٹی رہنماؤں کی تصاویر، بینرز اور پینافلیکس سے سجایا گیا ہے، لاڑکانہ پولیس کی جانب سے برسی اور جلسے کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات سندھ کے مختلف اضلاع سے 8500 پولیس افسران اور اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے، جن میں 30 ایس ایس پیز، 4 اے ایس پیز، 60 ڈی ایس پیز، 140 انسپکٹرز، 366 انسپکٹرز، 410 اے ایس آئیز، 690 ہیڈ کانسٹیبلز، 5 ہزار 600 پولیس اہلکار، 300 لیڈیز اہلکار، 200 ایس ایس یو اور 700 ٹریفک اہلکار شامل ہیں، سکیورٹی پلان کے مطابق گڑھی خدا بخش بھٹو جانے والی سڑکوں پر پولیس، ٹریفک، لیڈیز آفیسرز اور ایس ایس یو کمانڈوز کی بڑی تعداد تعینات کی گئی ہے، برسی کی تقریب اور اجتماع کی نگرانی کے لیے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی دفاتر سمیت پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی ضلع، سٹی اور دیگر ذیلی تنظیموں نے ملک بھر سے آنے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے استقبال کے لیے نوڈیرو اور گڑھی خدا بخش بھٹو کی طرف جانے والی سڑکوں کے ساتھ ساتھ لاڑکانہ شہر کے مختلف علاقوں میں کیمپ لگادیئے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پیپلز پارٹی بھٹو کی ایس ایس کے لیے گیا ہے

پڑھیں:

ملک کو بھٹو ویژن کے مطابق خودمختار اور ترقی یافتہ بنائیں گے، صدر مملکت

اسلام آباد:

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو  کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کو اُن کے وژن کے مطابق ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو  کی برسی پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کی خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما، اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے، جنہوں نے پاکستان کو ترقی، خودمختاری اور عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا اور قوم کو پہلا متفقہ آئین دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، ملک کی خارجہ پالیسی کو ایک آزاد اور خودمختار تشخص دیا جبکہ اُن کی قیادت میں پاکستان نے اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی۔

آصف زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو  نے مسلم امہ کے اتحاد کی راہ ہموار کی، مزدوروں، کسانوں، اور پسے ہوئے طبقے کو حقوق دیے ، انہیں بااختیار بنایا، اُن کے اقدامات کی بدولت تعلیم، صنعت، اور دفاعی شعبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی۔

صدر مملکت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو  کے مشن کو جاری رکھیں گے، پاکستان کی خودمختاری، جمہوریت، اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے جبکہ بھٹو کے وژن کے مطابق ملک کو ترقی یافتہ، خود مختار اور عوام دوست ملک بنائیں گے‘۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی آج 46 ویں برسی
  • بھٹو کی آج برسی، گڑھی خدا بخش میں جلسہ، سندھ میں عام تعطیل کا اعلان 
  • ملک کو بھٹو وژن کے مطابق خودمختار اور ترقی یافتہ بنائیں گے ،صدر مملکت
  • ملک کو بھٹو ویژن کے مطابق خودمختار اور ترقی یافتہ بنائیں گے، صدر مملکت
  • حکومت کا 4 اپریل کوعام تعطیل کا اعلان
  • سندھ حکومت نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا
  • حکومت سندھ کا کل عام تعطیل کا اعلان
  • جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان
  • ذوالفقار علی بھٹو کی برسی؛پیپلز پارٹی کارکنان کا قافلہ گڑھی خدا بخش روانہ