انتخاب کے دو ماہ بعد ہی ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی، گیلپ سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز

نیویارک:انتخاب کے دو ماہ بعد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی آگئی۔

گیلپ سروے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت 47 فیصد سے گھٹ کر 43 فیصد ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ پروجیکٹ 2025، ٹیرف کی دھمکیوں اور عجیب وغریب خیالات جیسے خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرنے اور گرین لینڈ پر قبضے کی خواہش نے امریکیوں کو مایوس کیا ہے۔

ایلون مسک کی بےلگام مداخلت اور سگنل گیٹ اسکینڈل نے بھی تنازعات کو ہوا دی ہے۔

پولز کے مطابق صرف 38 فیصد لوگ نئی تجارتی پالیسیوں سے مطمئن ہیں جبکہ معیشت اور دیگر امور پر بھی حمایت کم ہورہی ہے۔

ماہرین کے مطابق ٹرمپ کا دوسرا دور پہلے کی طرح افراتفری اور غیر یقینی سے بھرپور ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ٹرمپ کی مقبولیت

پڑھیں:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا درآمدات پر ٹیرف کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں داخل ہونے والی تمام غیر ملکی مصنوعات پر کم از کم 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اتحادی 30 سال سے مراعات لے رہے ہیں۔امریکی مصنوعات پر  ڈیوٹیز لگانے والوں کو اب جواب ملے گا۔ اب میں آپ کو بتادوں کہ وہ دن گنے جاچکے ہیں، درآمدات پرٹیرف لگے گا۔  جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کے لیے اچھا ہوگا۔ امریکا تمام درآمدات پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے  اپنے خطاب میں بیرون ملک گاڑیوں کی درآمد 25 فیصد ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا چین پر 34 فیصد اور یورپی یونین پر 20 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ آج کا دن امریکی تاریخ کے لیے اہم ترین دن ہے۔ آج امریکا کی اقتصادی آزادی کا دن ہے۔ برسوں تک امریکی شہریوں کو سائیڈ لائن رکھا گیا۔ اس دوران دوسری قومیں طاقتور بن گئیں۔ اب امریکا کی خوشحالی کی باری ہے۔  اضافی ٹیکس عائد کرنے سے مضبوط مسابقت  اور اشیا کی قیمتیں کم ہوں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ محصولات  سے حاصل ہونے والی رقم کو  اپنے ٹیکس کم کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا چین درآمدات ڈونلڈ ٹرمپ یورپی یونین

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ ٹیرف وار: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں
  • نئی عالمی تجارتی کشمکش کے مضمرات
  • ٹرمپ کی ٹیرف جنگ کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی
  • انتخاب کے دو ماہ بعد ہی ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی
  • نئے محصولات ٹرمپ کو سیاسی مشکلات سے دوچار کر سکتے ہیں؟
  • ٹرمپ کا بڑے پیمانے پر عالمی ٹیرف کا اعلان، پاکستان بھی متاثر
  • ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی، امریکی عوام میں مایوسی بڑھنے لگی
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا درآمدات پر ٹیرف کا اعلان
  • ٹرمپ کا خیر سگالی دور صرف 2 ماہ میں ختم، مقبولیت میں کمی