کیویز کیخلاف سفیان مقیم نے کونسا ورلڈ ریکارڈ بنایا؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں سفیان مقیم نے 12ویں نمبر پر سب سے زیاہ انفرادی اسکور کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
ہیملٹن میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کیخلاف تین میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے ون ڈے میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جبکہ ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی ٹیم محض 208 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ فاسٹ بولر حارث رؤف بیٹنگ کیلئے آئے تاہم باؤنسر لگنے سے کنکشن کا شکار ہوکر ریٹائر ہرٹ ہوگئے، قانون کے تحت انکے متبادل کے طور پر نسیم شاہ کو بھیجا گیا جنہوں نے 51 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور یوں پاکستان نے 12 کھلاڑیوں کیساتھ کھیلا۔
اس میچ میں 12ویں پوزیشن پر بیٹنگ کیلئے سفیان مقیم آئے جنہوں نے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 12ویں نمبر پر سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
انہوں نے 10 گیندوں پر 1 چھکے اور چوکے کی مدد سے 13 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
دوسری جانب 11ویں نمبر کے بیٹر نسیم شاہ نے بھی میچ میں 51 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ محمد عامر کا اسی نمبر پر 58 رنز کا ریکارڈ توڑنے سے محض 7 رنز پیچھے رہ گئے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میچ میں
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے؛ ٹاپ آرڈر مکمل ناکام، کیویز کے ہاتھوں پاکستان کو شکست
دوسرا ون ڈے؛ ٹاپ آرڈر مکمل ناکام، کیویز کے ہاتھوں پاکستان کو شکست WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز
ہیملٹن: نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 84 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ہیملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 6.2 اوورز میں 54 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن اسی اسکور پر نک کیلی 31 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔
رہیس ماریو 18، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، مائیکل بریسویل 17 رنز بنا سکے۔ محمد عباس نے اپنے کیرئیر کی دوسری اننگ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، 132 رنز پر کیویز کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہونے پر محمد عباس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 41 رنز بنائے۔
کیویز کی جانب سے مچل ہے سب سے نمایاں بیٹسمین رہے جنہوں نے 78 گیندوں پر 7 چوکے اور 7 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 99 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور محمد وسیم نے 2،2 کیوی کھلاڑیوں کو شکار کیا، جبکہ حارث رؤف، فہیم اشرف اور عاکف جاوید کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز نہایتی مایوس کن رہا، پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق نے 11 گیندوں پر صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے، بابراعظم نے بھی ان کی تقلید کی اور 3 گیندوں پر 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ امام الحق کی ہمت صرف 3 رنز پر جواب دے گئی۔ کپتان محمد رضوان نے 27 گیندوں کا سامنا کیا اور محض 5 رنز بناکر روانہ ہوگئے جبکہ سلمان آغا 9 رنز بناسکے۔
دیگر کھلاڑیوں میں طیب طاہر 13، محمد وسیم 1، عاکف جاوید 8 اور حارث رؤف 3 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ ادھر گرین شرٹس کی جانب سے فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 73 رنز بنائے جبکہ نسیم شاہ نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بین سیئرز نے 4، جیکب ڈفی نے 3 جبکہ ول اورور اور نتھین اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں
قبل اریں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، میچ کیلئے پاکستان نے پلئینگ الیون میں 4 تبدیلیاں کی تھی جن میں عثمان خان، محمد علی، عرفان خان نیازی اور نسیم شاہ پلئینگ الیون کا حصہ نہیں تھے۔
ادھر نیوزی لینڈ کے اسٹار بیٹر مارک چیپمین انجری کے باعث میچ سے باہر ہوگئے تھے۔
اسکواڈ
پاکستان: عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، سلمان آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، محمد وسیم، حارث رؤف، سفیان مقیم، عاکف جاوید
نیوزی لینڈ: رہیس ماریو، نک کیلی، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، مائیکل بریسویل (کپتان)، محمد عباس، مچل ہے، نیتھن اسمتھ، جیکب ڈفی، بین سیئرز، ول اورورکی