Express News:
2025-04-04@01:34:06 GMT

7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

کاہنہ میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق 7 سالہ سالہ قرت العین مسجد سے پانی لینے جا رہی تھی۔ ملزم نے ورغلا کر زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شورمچانے پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: کراچی؛ 11سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کاہنہ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم خرم کو گرفتارکیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔  

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: زیادتی کی کوشش

پڑھیں:

بھارت؛ شہر گھمانے کے بہانے 22 سالہ جرمن سیاح کیساتھ گاڑی میں جنسی زیادتی

بھارت میں ایک بار پھر غیر ملکی سیاح خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہر حیدرآباد میں 22 سالہ جرمن سیاح لڑکی اور اس کے ساتھی کو ایک شخص نے اپنی گاڑی میں شہر گھمانے کی پیشکش کی۔

اُس گاڑی میں بچے بھی موجود تھے اس لیے غیر ملکی سیاحوں نے یہ پیشکش بغیر کسی ہچکچاہٹ کے قبول کرلی۔

جب مرد سیاح بچوں کو لے کر تصاویر بنانے گاڑی سے اترا تو ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی اور سنسان علاقے میں لے گیا۔

جہاں 24 سالہ ڈرائیور نے جرمن سیاح کو ڈرا دھمکا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔

معاملہ پولیس تک پہنچا اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے پتا چلا کہ ڈرائیور نے کس پمپ سے پیٹرول ڈلوایا تھا۔

پولیس پیٹرول کی رسید کے ذریعے گاڑی کے مالک تک پہنچی جس نے بتایا کہ ایک نوجوان گاڑی کرایے پر لے کر گیا تھا۔

پولیس نے تعاقب جاری رکھا اور بالآخر ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

یہ سیاح جرمنی سے اپنے ایک ہم جماعت سے ملنے آئے تھے تاکہ عید کی رسومات کو دیکھ سکیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایبٹ آباد،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
  • قصور: شادی میں ہوائی فائرنگ کا ملزم گرفتار
  • 100 مسلمانوں کو مارنے کا خواہشمند 17 سالہ نوجوان گرفتار
  • کراچی؛ 11سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور، بیوی کو چھری مار کر زخمی کرنے والا ملزم ایک گھنٹے میں گرفتار
  • امریکا؛ 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق استوار کرنے پر خاتون ٹیچر گرفتار
  • بھارت؛ شہر گھمانے کے بہانے 22 سالہ جرمن سیاح کیساتھ گاڑی میں جنسی زیادتی
  • لاہور: گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے بیوی، سالا اور 6 سالہ بچہ زخمی، ملزم گرفتار
  • لاہور: 11 سالہ بچے سے4 لڑکوں کی اجتماعی جنسی زیادتی، 3 ملزم گرفتار