Daily Mumtaz:
2025-04-04@01:34:06 GMT

میانمار: زلزلے سے اموات کی تعداد 3085 ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT

میانمار: زلزلے سے اموات کی تعداد 3085 ہوگئی

میانمار میں آنے والے خوفناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

فوج کے ترجمان کے مطابق میانمار میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3 ہزار 85 ہوگئی ہے۔

زلزلے سے 4 ہزار 715 افراد زخمی ہوئے اور 341 لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب متاثرہ اور تباہ حال علاقوں میں ریسکیو آپریشن اور زخمیوں کا علاج اب بھی جاری ہے۔

میانمار میں 6 دن قبل 7.

7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: زلزلے سے

پڑھیں:

میانمار میں زلزلہ، پاکستان نے متاثرہ افراد کیلئے 70 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے میانمار میں حالیہ زلزلوں سے متاثرہ افراد کے لیے 70 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سامان لے جانے والی پہلی پرواز کو رخصت کیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سے بات چیت میں میانمار کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا اور زلزلہ متاثرین کے لیے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

واضح رہے کہ میانمار میں 25 مارچ کو آنے والے7.7 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے تجاوز کر گئی ہے اور وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جس کے بعد فوجی حکومت نے عالمی سطح پر امداد کی اپیل کی تھی۔

میانمار کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ خیموں، خوراک اور پانی کی اشد ضرورت ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری خانہ جنگی ضرورت مندوں تک امداد پہنچنے میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

میانمار کے فوجی رہنما من آنگ ہلینگ نے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا تھا کہ ہلاکتوں کی تعداد 2719 تک پہنچ گئی ہے اور اس کے 3000 سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4521 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 441 لاپتا ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

متعلقہ مضامین

  • میانمار میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں 3000 سے متجاوز
  • کراچی: ڈاکوؤں نے ایک اور جان لے لی، رواں سال اموات کی تعداد 26 ہوگئی
  • میانمار میں ہولناک زلزلہ کیوں آیا؟ سنسنی خیز انکشاف
  • میانمار زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 2700 سے بڑھ گئی، 500 مسلمان بھی شامل
  • میانمار میں زلزلہ، پاکستان نے متاثرہ افراد کیلئے 70 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا
  • میانمار میں شدید زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 3,000 تک پہنچنے کا خدشہ
  • پاکستان کیجانب سے زلزلے سے متاثرہ میانمار کے لیے امدادی سامان روانہ
  • میانمار، زلزلے سے اموات کی تعداد 2719 ہو گئیں
  • میانمار زلزلہ: پاکستان کی جانب سے امدادی سامان کی کھیپ آج روانہ ہوگی