افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل آج سے دوبارہ شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
پاکستان سے افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا عمل سست روی کا شکار ہونے کے بعد آج اس میں تیزی لائے جائے گی۔
چمن میں آج باب دوستی پر افغان شہریوں کا بائیو میٹرک کیا جائے گا، لنڈی کوتل میں بھی افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کیمپ میں کام جاری ہے۔
افغانیوں کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن اکتیس مارچ کو ختم ہوچکی ہے، حکام کے مطابق اب افغانیوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 7 لاکھ 9 ہزار 278 ہے، یہاں افغان مہاجرین کے 43 کیمپس ہیں۔
دستاویز کے مطابق کیمپوں میں 3 لاکھ 44 ہزار 908 افغان رہائش پذیر ہیں، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار647 ہے۔
واضح رہے کہ 2013ء سے اب تک 4 لاکھ 65 ہزار افغان مہاجرین طورخم کے راستے واپس اپنے وطن جا چکے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین کی
پڑھیں:
پانی ذخائر کی گزشتہ برس کے مقابلے میں سنگین صورتحال
پاکستان میں پانی ذخائر کی صورتحال گزشتہ برس کے مقابلے میں سنگین صورت اختیار کرگئی۔
پاکستان واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) ذرائع کے مطابق پانی کا ذخیرہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ کم ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 8 لاکھ 88 ہزار ایکڑ فٹ تھا، آج تینوں ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 3 لاکھ 91 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
واپڈا ذرائع کےمطابق گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا میں 2 لاکھ 65 ہزار ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ تھا، آج تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 81 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 7 اپریل کو منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 4 لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ تھا، آج منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 2 لاکھ 48 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
واپڈا ذرائع کے مطابق گزشتہ سال 7 اپریل کو چشمہ بیراج میں پانی کا ذخیرہ 2لاکھ 11 ہزار ایکڑ فٹ تھا، آج چشمہ بیراج میں پانی کا ذخیرہ 72 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
ذرائع کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 18600 کیوسک ہے جبکہ گزشتہ سال 7 اپریل کو تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 19200کیوسک تھی۔
واپڈا ذرائع کے مطابق منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں آج پانی کی آمد 21800 کیوسک ہے، جو گزشتہ برس 7 اپریل کو 33200 کیوسک تھی۔
ذرائع کے مطابق چشمہ کے مقام پر آج پانی کی آمد 32200 کیوسک ہے، جو گزشتہ برس 51 ہزار 700 کیوسک تھی۔