بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر تہلکا مچانے میں کامیاب نہ ہو سکی اور بری طرح فلاپ ہو گئی۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ سلمان خان کے 37 سالہ کیرئیر کی سب سے بڑی فلاپ فلم ہے۔

سلمان خان اور رشمیکا مندنا کی فلم سکندر نے ریلیز کے پہلے دن 26 کروڑ اور اب تک مجموعی طور پر82.

45 کروڑ کمائے ہیں۔ باکس آفس رپورٹ کے مطابق سکندر نے اپنی ریلیز کے چوتھے دن 9.75 کروڑ کمائے ہیں۔ یہ اب تک کی سب سے کم سنگل ڈے کلیکشن ہے۔ جس کے بعد بھارت کے کئی سنیما گھروں سے فلم کو ہٹانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی ایکشن فلم سکندر باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام

فلم سکندر کی تشہیری مہم کے دوران سلمان خان نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے مداح فلم کو 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کروا لیتے ہیں۔ سلمان خان کی فلم بری طرح فلاپ ہونے کے بعد بعض مداح انہیں کچھ عرصے کے لیے بالی ووڈ سے بریک لینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

’سکندر‘ سلمان خان کی 2 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہے۔ ان کی آخری فلمیں ’ٹائیگر 3‘ اور ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ 2023 میں ریلیز ہوئی تھیں۔ فلم کا ٹریلر 23 مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے 24 گھنٹوں میں ساڑھے 4 کروڑ بار دیکھا گیا، اور اس نے شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کے ٹریلر کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

’سکندر‘ میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا، نواب شاہ، کاجل اگروال اور سنیل شیٹی بھی ایکشن میں نظر آئے، جبکہ فلم کے شائقین سلمان خان کو ایک بار پھر دھماکا دار انداز میں دیکھنے کے منتظرتھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ سکندر سلمان خان سلمان خان فلم ناکام

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ سلمان خان فلم ناکام سلمان خان کی

پڑھیں:

سپر اسٹار فواد خان اور وانی کپور کی نئی فلم کا ٹیزر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟

پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان تقریباً 9 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار ہیں وہ رومانوی کامیڈی فلم ’ابیر گلال‘ میں وانی کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔

رومانوی کامیڈی فلم کا ٹیزر یکم اپریل 2025 کو جاری کر دیا گیا، جس میں فواد خان اپنی جادوئی آواز اور دلکش آنکھوں سے وانی کپور کو متاثر کرتے نظر آتے ہیں۔ فلم 9 مئی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

منٹ 2 سیکنڈ کے اس ٹیزر کا آغاز ایک سوال سے ہوتا ہے’ آخری بار آپ کب محبت میں گرفتار ہوئے تھے؟‘ اس کے بعد فواد اور وانی کو ایک کار میں دکھایا گیا ہے، جہاں فلم 1942: اے لو اسٹوری کا گانا ’کچھ نہ کہو‘ ریڈیو پر چلتا ہوا دکھایا گیا۔ فواد اس گانے کو گنگناتے ہیں، اور وانی فواد کی آواز  کے سحر میں مبتلا ہو جاتی ہیں۔   

        View this post on Instagram                      

A post shared by Vaani Kapoor (@vaanikapoor)

یہ فلم لندن میں بنائی گئی ایک خوبصورت لو اسٹوری ہے، جس کی ہدایتکاری آرتی ایس بگڈی نے کی ہے جبکہ پروڈیوسرز ویوک بی اگروال، اوانٹیکا ہری، اور راکیش سپی ہیں۔

فلم میں فواد اور وانی کے ساتھ لیزا ہیڈن، رِدھی ڈوگرا، فریدہ جلال، سونی رازدان، پرمیت سیٹھی، اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقا کے کھلاڑی اچانک آئی پی ایل چھوڑ کر کیوں چلے گئے؟
  • نئی کرائم تھرلر ویب سیریز نے اسٹرینجر تھنگس کا ریکارڈ توڑ دیا
  • لائف کی سب سے خراب فلم، سلمان خان کی فلم سکندر بُری طرح فلاپ، کتنا کما سکی؟
  • عید کے تیسرے دن بھی موج مستی و دعوتوں کا سلسلہ عروج پر
  • سلمان خان نے 37 سالہ کیرئیر کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • بالی وڈ کنگ شاہ رُخ خان کی مداحوں کو عید کی مبارکباد، پیغام سامنے آ گیا
  • امیتابھ بچن کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی اپیل کس نے کی؟ جانیے
  • سلمان خا ن کو بڑ اد ھچکا، نئی فلم سکندر ریلیز سے قبل ہی فلاپ ہوگئی
  • سپر اسٹار فواد خان اور وانی کپور کی نئی فلم کا ٹیزر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟