مداحوں کو سلمان خان کی ایکشن فلم ’سکندر‘ کا بے صبری سے انتظار تھا تاہم ریلیز کے بعد فلم کو ناظرین کی جانب سے منفی ردعمل ملا ہے اور انہوں نے فلم کو مسترد کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم بینوں نے سکندر کو ’کوئی اسٹوری لائن‘ نہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور دعویٰ کیا کہ یہ سلمان خان کے 37 سالہ کیرئیر کی سب سے بڑی فلاپ فلم ہے۔

ایک مداح نے انسٹاگرام پر سکندر کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کرتے ہوئے اس فلم کوسنیما گھر میں کو ’پیسہ کا ضیاع‘ قرار دیا۔ اس نے فلم کے ویژول پر مزید تنقید کی اور اسے ’گھٹیا کوالٹی کی فلم کہا‘۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Arshad Ali (@arshad_ali_bom)

فلم بینوں کا کہنا ہے کہ اس فلم کی کوئی کہانی نہیں ہے۔ اس میں صرف سلمان کو سست رفتار میں چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور انہیں AI کا استعمال کرتے ہوئے فٹ دکھایا گیا ہے ایسا نہیں لگ رہا کہ ہم اسی سلمان کو دیکھ رہے ہیں جیسا کہ دبنگ میں تھا۔

ایک اور فلم دیکھنے والے نے کہا، ’سلمان خان کا کردار نہیں سمجھ آیا‘۔ ایک اور نے کہا کہ ’فلم فلاپ ہو جائے گی۔ آج عید تھی اور تھیٹر ابھی تک خالی تھا، یہ فلاپ ہے‘۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Kapil karande ( Photographer ) (@kapilkarande_69)

سنیما گھر کے باہر موجود لوگوں نے فلم میں سلمان کی اداکاری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، ایک شخص نے کہا کہ ’یہ سلمان کی زندگی کی سب سے واہیات فلم تھی سلمان کی اداکاری بھی ایک دم واہیات تھیْ

واضح رہے کہ سلمان خان اور رشمیکا مندنا کی فلم سکندر نے ریلیز کے پہلے دن 26 کروڑ اور اب تک مجموعی طور پر 84.

25 کروڑ کمائے ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by TAHIR JASUS007 (@tahirjasus)

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

صدر آصف زرداری کی طبیعت اچانک خراب ، کراچی ہسپتال منتقل

کراچی(اے بی این نیوز)صدر آصف علی زرداری کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ، آصف زرداری کو ہنگامی طورپرنوابشاہ سے کراچی منتقل کردیا گیا ، صدر مملکت کے میڈیکل ٹیسٹ لئے گئے ۔صدر مملکت انفکیشن کے باعث شدید متاثر ہیں

آصف زرداری کو انفیکشن کے باعث بخار ہوگیا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خاندانی زرائع کے مطابق صدر زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کی نگرانی میں علاج جاری ہے ۔
سلمان اکرم راجہ ، شعیب شاہین ، نیاز اللہ نیازی کو عمران خان کیساتھ ملاقات سے روک دیا

متعلقہ مضامین

  • حرا مانی کے عید کے بولڈ لباس پر شدید تنقید
  • سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ تیسرے دن ہی سینما سے کیوں اتار دی گئی؟
  • سلمان خان نے 37 سالہ کیرئیر کا بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • سویڈن کے شینگن ویزا کیلیے کم از کم کتنا بینک اسٹیٹمنٹ درکار ؟
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ، درجہ حرارت کتنا رہے گا؟
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب، اسپتال منتقل
  • صدر آصف زرداری کی طبیعت خراب، نواب شاہ سے کراچی منتقل
  • صدر آصف زرداری کی طبیعت اچانک خراب ، کراچی ہسپتال منتقل
  • سلمان خا ن کو بڑ اد ھچکا، نئی فلم سکندر ریلیز سے قبل ہی فلاپ ہوگئی