رپورٹ کے مطابق برطانوی ایرو اسپیس کمپنی ایچ آر اسمتھ گروپ کی"ٹیک ٹیسٹ" کمپنی نے بھارت کو 2 ملین ڈالر کی حساس ٹیکنالوجی فروخت کی، جو بعد ازاں روس کو منتقل کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ نیو یارک ٹائمز کی ایک تازہ رپورٹ نے بھارتی حکومت کے جنگی جنون اور فسطایت کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے حساس ٹیکنالوجی اور اسلحہ روس کو فراہم کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی ایرو اسپیس کمپنی ایچ آر اسمتھ گروپ کی"ٹیک ٹیسٹ" کمپنی نے بھارت کو 2 ملین ڈالر کی حساس ٹیکنالوجی فروخت کی، جو بعد ازاں روس کو منتقل کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایچ آر اسمتھ گروپ کی "ٹیک ٹیسٹ" کمپنی نے 2023-24 کے دوران بھارت کو 70 سے زائد انتہائی حساس 'ٹائر 2' ممنوعہ ٹیکنالوجی فراہم کی، جن میں نیویگیشن، ایرو اسپیس، ریڈار، اور جدید سیمی کنڈکٹرز شامل ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی حساس سول و فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اس کی فراہمی عالمی سطح پر پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ "ٹیک ٹیسٹ" کمپنی نے 2023-24ء میں بھارتی کمپنی ہندوستان ایرو ناٹکس کو 118 بار ممنوعہ ٹیکنالوجی کی کھیپیں بھیجیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حساس ٹیکنالوجی ٹیک ٹیسٹ روس کو

پڑھیں:

جنگل میں آگ لگانے، درختوں کی غیرقانونی کٹائی کرنے والوں کی شامت، جدید ٹیکنالوجی سے نگرانی کا آغاز 

جنگل میں آگ لگانے اور درختوں کی غیرقانونی کٹائی کرنے والوں کی شامت آگئی جب کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے چوبیس گھنٹے سیٹلائٹ نگرانی کے نظام کا آغاز کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب تھرمل امیجنگ کی جدید ٹیکنالوجی استعمال  کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا،  مری اور راولپنڈی کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ سے نگرانی، رات کا گشت شروع کر دیا گیا، تھرمل امیجنگ سے جنگل میں آگ، درختوں کی کٹائی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی فوری  اطلاع ممکن ہوگئی۔ 

جدید ٹیکنالوجی سے درجہ حرارت کا پتہ لگایا جاتا ہے، سیٹلائٹ کے ذریعے لی جانے والی تصاویر اور لائیو فیڈ سے متعلقہ علاقے میں تمام سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہیں، آرٹی فیشل انٹیلیجنس کے ماہرین کی ٹیم کے ذریعے منصوبے پر عمل ہوگا۔

جدید ٹیکنالوجی کا خودکار  نظام فوری نشاندہی کرے گا، ڈیٹا پروسیسنگ، تجزیہ، اور اطلاعات پر مبنی رپورٹس بھی فراہم کرے گا، تھرمل امیجنگ جدید ترین الگوریتھم سے کام کرے گی، جدید ممالک کی طرح اس ٹیکنالوجی سے زراعت، حیوانات اور ماہی گیری کے منصوبوں کے فروغ میں بھی مدد لی جائے گی، شجرکاری کے علاوہ جنگلی حیات اور جنگلات کے وسائل کے تحفظ اور فروغ میں بڑی مدد ملے گی۔

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ  جنگل کاٹنے دیں گے نہ آگ لگانے دیں گے نہ غیرقانونی شکار ہوگا، یہ غیرقانونی کام کرنے والے مجرموں کا جدید ٹیکنالوجی سے اب شکار ہوگا، تھرمل ٹیکنالوجی سے امن وامان ک حوالے سے بھی مدد لی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے شہروں اور جنگلات دونوں میں جرائم پیشہ سرگرمیوں کے تدارک میں تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی سے مدد لیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سٹیزن فاؤنڈیشن (ٹی سی ایف) یو ایس اے کا ٹریبیکا میں افطار گالا
  • صدر زرداری کی ناسازی طبعیت، پیپلز پارٹی کا آج ہونے والا سی ای سی اجلاس ملتوی
  • کیا سوزوکی کمپنی مہران گاڑی کی پروڈکشن دوبارہ شروع کرنے جا رہی ہے؟
  • پنجاب تھرمل امیجنگ استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا، شہر و جنگلات کی کڑی نگرانی شروع
  • ایبٹ آباد،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار
  • جنگل میں آگ لگانے، درختوں کی غیرقانونی کٹائی کرنے والوں کی شامت، جدید ٹیکنالوجی سے نگرانی کا آغاز 
  • نیو یارک ٹائمز کی تہلکہ خیز رپورٹ، بھارت، روس کو حساس ٹیکنالوجی و اسلحہ فراہم کرنے والا سپلائر نکلا
  • ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر نوجوان کو پُل سے نیچے پھینک دیا
  • 45 کروڑ روپے سیلری لینے والا بھارتی انجینئر جنسی اسکینڈل کے باعث عہدے سے برطرف