بلاول نے نماز عید گڑھی خدا بخش میں ادا کی، بینظیر، مرتضیٰ بھٹو کے مزارات پر حاضری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہدائے جمہوریت کے مزار گڑھی خدا بخش پر نماز عید ادا کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سید مراد علی شاہ، سید قائم علی شاہ، نثار کھوڑو، آغا سراج درانی، خورشید جونیجو، سہیل انور سیال، جمیل سومرو، غلام مصطفی لغاری، اعجاز لغاری، خیر محمد شیخ و دیگر نے بھی نماز عید ادا کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نماز عید کے بعد ملکی سلامتی اور عوام کی خوش حالی کے لئے دعائیں کیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
معروف ماہرِ نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد انتقال کر گئے
ویب ڈیسک : پاکستان میں ذہنی صحت کی امداد کی بنیاد رکھنے اور سماجی اور سیاسی تحریکوں میں فعال رہنے والے معروف ماہرِ نفسیات پروفیسر سید ہارون احمد آج کراچی میں انتقال کر گئے۔
ان کی نمازِ جنازہ کل 4 اپریل 2025ء بروز جمعہ بعد نمازِ جمعہ مسجدِ ابوبکر صدیق، بلاول چورنگی نزدیک شیل پیٹرول پمپ، بلاک 2 کلفٹن، کراچی میں ادا کی جائے گی،مرحوم پروفیسر سید ہارون احمد کی تدفین کورنگی کریک کے قریب واقع کورنگی نمبر 1.5 قبرستان، چکرا گوٹھ میں کی جائے گی،پروفیسر ہارون نے پسماندگان میں اہلیہ، 2 بیٹے اور 1 بیٹی چھوڑی ہے۔
چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار
پروفیسر سید ہارون احمد نے ملک میں ذہنی صحت کی امداد کی بنیاد رکھی اور سماجی اور سیاسی تحریکوں میں فعال کردار ادا کیا،وہ انسانی حقوق، اقلیتی حقوق اور سیکولر ازم کے لیے کی جانے والی جدوجہد کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ انہوں نے تقریباً 6 دہائیوں تک طب کے شعبے میں خدمات انجام دیں۔