فائل فوٹو

پاکستان سے افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا عمل سست روی کا شکار ہونے کے بعد آج اس میں تیزی لائے جائے گی۔

چمن میں آج باب دوستی پر افغان شہریوں کا بائیو میٹرک کیا جائے گا، لنڈی کوتل میں بھی افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کیمپ میں کام جاری ہے۔

افغانیوں کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن اکتیس مارچ کو ختم ہوچکی ہے، حکام کے مطابق اب افغانیوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 7 لاکھ 9 ہزار 278 ہے، یہاں افغان مہاجرین کے 43 کیمپس ہیں۔

دستاویز کے مطابق کیمپوں میں 3 لاکھ 44 ہزار 908 افغان رہائش پذیر ہیں، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار647 ہے۔

واضح رہے کہ 2013ء سے اب تک 4 لاکھ 65 ہزار افغان مہاجرین طورخم کے راستے واپس اپنے وطن جا چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: افغان مہاجرین کی

پڑھیں:

غیرقانونی طور پر مقیم 90 افغان شہری افغانستان ڈی پورٹ

فائل فوٹو۔

غیرقانونی طور پر مقیم 90 افغان شہریوں کو افغانستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

ضلع خیبر سے امیگریشن حکام کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو ملک کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن گزشتہ روز ختم ہوگئی تھی۔

حکام کے مطابق خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی کل تعداد7 لاکھ 9 ہزار سے زائد ہے، غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے صحیح کوائف نہیں۔

حکام کے مطابق 2013ء سے اب تک 4 لاکھ 65 ہزار افغان مہاجرین طورخم کے راستے واپس جاچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غیر قانونی غیرملکیوں کی واپسی کا عمل جاری، 4 لاکھ 77 ہزار سے زائد واپس جا چکے
  • افغان مہاجرین کی واپسی کا دوسرا مرحلہ، اب تک کتنے خود سے واپس جا چکے؟
  • افغان مہاجرین کی بے دخلی کا عمل شروع نہ ہوسکا
  • ڈیڈ لائن ختم، 8 لاکھ 85 ہزار افغان باشندے وطن لوٹ گئے
  • ڈیڈ لائن ختم، افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل سست روی کا شکار
  • غیرقانونی طور پر مقیم 90 افغان شہری افغانستان ڈی پورٹ
  • غیر قانونی، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، ملک بدری کی کارروائی شروع
  • افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، آج واپس بھیجنے کا عمل شروع ہوگا
  • افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، آج سے بھیجنے کا عمل شروع