وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ عید تعطیلات ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کے پیش نظر مقررہ کرایوں کی وصولی یقینی بنائی جائے، لاہور اور دیگر شہروں میں مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عیدالفطر پر زائد کرائے وصول کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ عید تعطیلات ختم ہونے پر مسافروں کی واپسی کے پیش نظر مقررہ کرایوں کی وصولی یقینی بنائی جائے، لاہور اور دیگر شہروں میں مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اوور چارجنگ کی صورت میں مسافروں سے وصول کردہ کرایہ واپس کرائیں اور بس عملے پر جرمانہ عائد کیا جائے۔ مریم نواز شریف نے حکم دیا کہ گاڑی کی فٹنس چیک کریں، قابل مرمت گاڑیوں کو ہرگز مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہ دی جائے، کسی روٹ پر گاڑیوں میں اوورلوڈنگ نہ کرنے دی جائے، ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرائی جائے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

بجلی کی قیمتوں میں کمی، مریم نواز کا نواز شریف، شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی سے عوام دوستی، دور اندیشی اور معاشی بصیرت کا ثبوت دیا ہے، بجلی کے نرخوں میں کمی ملکی معیشت اور صنعتوں کے فروغ کے لیے بھی ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے صدر مسلم لیگ نون محمد نواز شریف، وزیرِاعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی محمد نواز شریف اقتدار میں آئے، ملک کو بحرانوں سے نکالا اور عوام کو حقیقی ریلیف دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی عید کے موقع پر قوم کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے، گھریلو صارفین کئلیے 7.41 روپے فی یونٹ اور صنعتوں کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بہت بڑی سہولت ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی سے عوام دوستی، دور اندیشی اور معاشی بصیرت کا ثبوت دیا ہے، بجلی کے نرخوں میں کمی ملکی معیشت اور صنعتوں کے فروغ کے لیے بھی ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ محض پالیسی نہیں بلکہ محمد نواز شریف اور ان کی ٹیم کی عوام سے دوستی اور کمٹمنٹ کا اظہار ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ نون دن رات عوام کو ریلیف دینے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے، وزیرِاعظم محمد شہباز شریف صدر مسلم لیگ نون محمد نواز شریف کے ویژن کے آگے بڑھا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمتوں میں کمی، مریم نواز کا نواز شریف، شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا بجلی کے نرخ کم کرنے پر صدر مسلم لیگ (ن )محمد نواز شریف ، وزیراعظم شہباز شریف کو خراجِ تحسین
  • موٹروے پولیس کی عید کے موقع پر بھرپور کارروائیاں، زائد کرایہ وصولی پر مسافروں کو لاکھوں روپے واپس
  • عیدالفطر کے بعد اضافی کرایوں کیخلاف سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن
  • 6 ماہ میں 3 ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ آپریشنز کا منفرد ریکارڈ، اخراجات حکومت دیگی: مریم نواز
  • نواز شریف، مریم نواز سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات
  • محسن نقوی کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات
  • ریان ایئر لائن نے سالانہ دو سو ملین سے زائد مسافروں کا ریکارڈ قائم کرلیا
  • آٹزم میں مبتلا بچے مریض نہیں بلکہ خاص لوگ ہیں:مریم نواز