بلوچستان میں موسم گرم ہونے لگا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسم گرم ہونے لگا، تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے جنوبی اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنا شروع ہوگیا ہے۔
تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، سبی اور نوکنڈی میں 37، گوادر میں 35، جیونی میں 34، کوئٹہ میں 28 اور قلات میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، تاہم جنوبی اضلاع میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ
محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر کے تیسرے روز آج گرمی کی شدت زیادہ ہوگی، آئندہ 2 سے 3 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عیدالفطر کے تیسرے روز آج گرمی کی شدت زیادہ ہوگی، آئندہ 2 سے 3 روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 17 اور زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی موسم خشک رہے گا، دوپہر کو تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گرد و نوا ح میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔